وَجَعَلْنَا فِى الْأَرْضِ رَوَٰسِىَ أَن تَمِيدَ بِهِمْ وَجَعَلْنَا فِيهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ ٣١
Wa ja`alnaa fil ardi rawaasiya an tameeda bihim wa ja`alnaa feehaa fijaajan subulal la`allahum yahtadoon
ترجمہ (جالندھری)
اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے تاکہ لوگوں (کے بوجھ) سے ہلنے (اور جھکنے) نہ لگے اور اس میں کشادہ راستے بنائے تاکہ لوگ ان پر چلیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَجَعَلْنَا فِي الأَرْضِ رَوَاسِيَ﴾ جبالًا ثوابتَ ﴿أَن﴾ أي: لئلَّا ﴿تَمِيدَ بِهِمْ﴾ أي: تتحرَّكَ ﴿وَجَعَلْنَا فِيهَا﴾ في الرَّواسي ﴿فِجَاجًا﴾ طُرقًا واسعةً ﴿سُبُلاً﴾ تفسيرُ «الفِجاج» ﴿لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُون﴾ إلى مصالحهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنا دیئے تاکہ وه مخلوق کو ہلا نہ سکے۱ ، اور ہم نے اس<br>۲ میں کشاده راہیں بنا دیں تاکہ وه راستہ حاصل کریں.
حواشی
(1) یعنی اگر زمین پر یہ بڑے بڑے پہاڑ نہ ہوتے تو زمین جنبش اور لرزش ہوتی رہتی، جس کی وجہ سے انسانوں اور حیوانوں کے لئے زمین مسکن اور مستقر بننے کی صلاحیت سے محروم رہتی۔ ہم نے پہاڑوں کا بوجھ اس پر ڈال کر اسے ڈانوا ڈول ہونے سے محفوظ کر دیا۔(2) اس سے مراد زمین یا پہاڑ ہیں، یعنی زمین میں کشادہ راستے بنا دیئے یا پہاڑوں میں درے رکھ دیئے، جس سے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں آنا جانا آسان ہوگیا، يَهْتَدُونَ کا ایک دوسرا مفہوم یہ بھی ہو سکتا ہے تاکہ ان کے ذریعے سے اپنی معاش کے مصالح و مفادات حاصل کر سکیں۔