Bal qaalooo adghaasu ahlaamim balif taraahu bal huwa shaa`irun falyaatinaa bi Aayatin kamaa ursilal awwaloon
ترجمہ (جالندھری)
بلکہ (ظالم) کہنے لگے کہ (یہ قرآن) پریشان (باتیں ہیں جو) خواب (میں دیکھ لی) ہیں۔ (نہیں) بلکہ اس نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ (یہ شعر ہے جو اس) شاعر (کا نتیجہٴ طبع) ہے۔ تو جیسے پہلے (پیغمبر نشانیاں دے کر) بھیجے گئے تھے (اسی طرح) یہ بھی ہمارے پاس کوئی نشانی لائے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿بَلْ قَالُواْ أَضْغَاثُ أَحْلاَمٍ﴾ أخلاطُ أحلامٍ رآها في النَّوم ﴿بَلِ افْتَرَاهُ﴾ اختلَقَه ﴿بَلْ هُوَ شَاعِرٌ﴾ أي: كذَّاب، وما جاءكم به شعرٌ؛ يعني: أن المشركين اقتَسَموا القولَ فيه، فقالوا: ﴿فَلْيَأْتِنَا﴾ محمدٌ ﴿بِآيَةٍ﴾ كالناقةِ والعصا ﴿كَمَا أُرْسِلَ الأَوَّلُون﴾ بالآيات.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اتنا ہی نہیں بلکہ یہ تو کہتے ہیں کہ یہ قرآن پراگنده خوابوں کا مجموعہ ہے بلکہ اس نے از خود اسے گھڑ لیا ہے بلکہ یہ شاعر۱ ہے، ورنہ ہمارے سامنے یہ کوئی ایسی نشانی ﻻتے جیسے کہ اگلے پیغمبر بھیجے گئے<br>۲ تھے.
حواشی
(1) ان سرگوشی کرنے والے ظالموں نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ کہا کہ یہ قرآن تو پریشان خواب کی طرح حیران کن افکار کا مجموعہ، بلکہ اس کا اپنا گھڑا ہوا ہے، بلکہ یہ شاعر ہے اور یہ قرآن کتاب ہدایت نہیں، شاعری ہے۔ یعنی کسی ایک بات پر ان کو قرار نہیں ہے۔ ہر روز ایک نیا پینترا بدلتے اور نئی سے نئی الزام تراشی کرتے ہیں۔(2) یعنی جس طرح ثمود کے لئے اونٹنی، موسیٰ (عليه السلام) کے لئے عصا اور ید بیضا وغیرہ۔