قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ ١١٤
Qaala na`am wa innakum laminal muqarrabeen
ترجمہ (جالندھری)
(فرعون نے) کہا ہاں (ضرور) اور (اس کے علاوہ) تم مقربوں میں داخل کرلیے جاؤ گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالَ﴾ فرعونُ: ﴿نَعَمْ﴾ لكم عليَّ جُعْلٌ ﴿وَإَنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِين﴾ في المنزلةِ عندي.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
فرعون نے کہا کہ ہاں اور تم مقرب لوگوں میں داخل ہو جاؤ گے۔۱
حواشی
(1) جادوگر، چوں کہ طالب دنیا تھے، دنیا کمانے کے لیے ہی شعبدہ بازی کا فن سیکھتے تھے، اس لیے انہوں نے موقع غنیمت جانا کہ اس وقت تو بادشاہ کو ہماری ضرورت لاحق ہوئی ہے، کیوں نہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ اجرت حاصل کی جائے۔
چنانچہ انہوں نے اپنا مطالبۂ اجرت، کامیابی کی صورت میں پیش کر دیا، جس پر فرعون نے کہا کہ اجرت ہی نہیں بلکہ تم میرے مقربین میں بھی شامل ہو جاؤ گے۔