Qaala a-ghairal laahi abgheekum ilaahanw wa Huwa faddalakum `alal `aalameen
ترجمہ (جالندھری)
(اور یہ بھی) کہا کہ بھلا میں خدا کے سوا تمہارے لیے کوئی اور معبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تم کو تمام اہل عالم پر فضیلت بخشی ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم ﴿قَالَ﴾ موبِّخًا: ﴿أَغَيْرَ اللّهِ أَبْغِيكُمْ إِلَـهًا﴾ أطلُبُ لكم إلهًا معبودًا ﴿وَهُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَالَمِين﴾ في زمانكم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
فرمایا کیا اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی کو تمہارا معبود تجویز کردوں؟ حاﻻنکہ اس نے تم کو تمام جہان والوں پر فوقیت دی ہے۔۱
حواشی
(1) کیا جس اللہ نے تم پر اتنے احسانات کیے اور تمہیں جہانوں پر فضیلت بھی عطا کی، اسے چھوڑ کر میں تمہارے لیے پتھر اور لکڑی کے تراشے ہوئے بت تلاش کروں؟ یعنی یہ ناشکری اور احسان ناشناسی میں کس طرح کرسکتا ہوں؟ اگلی آیات میں اللہ تعالیٰ کے مزید احسانات کا تذکرہ ہے۔