Wa law shi`naa larafa`naahu bihaa wa laakin nahooo akhlada ilal ardi watta ba`a hawaah; famasaluhoo kamasalil kalb; in tahmil `alaihi yalhas aw tatruk hu yalhas; zaalika masalul qawmil lazeena kazzaboo bi Aayaatinaa; faqsusil qasasa la`allahum yatafakkaroon
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر ہم چاہتے تو ان آیتوں سے اس (کے درجے) کو بلند کر دیتے مگر وہ تو پستی کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی خواہش کے پیچھے چل پڑا۔ تو اس کی مثال کتے کی سی ہوگئی کہ اگر سختی کرو تو زبان نکالے رہے اور یونہی چھوڑ دو تو بھی زبان نکالے رہے۔ یہی مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو ان سے یہ قصہ بیان کردو۔ تاکہ وہ فکر کریں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَاهُ﴾ بعلمِه ﴿بِهَا﴾ إلى منازِل الأبرارِ من العلماء ﴿وَلَـكِنَّهُ أَخْلَدَ﴾ اطمأنَّ ﴿إِلَى الأَرْضِ﴾ يعني: الدنيا ﴿وَاتَّبَعَ هَوَاهُ﴾ في إيثارِ الدنيا واسترضاءِ قومِه ﴿فَمَثَلُهُ﴾ صفتُه ﴿كَمَثَلِ الْكَلْبِ﴾ في أخسِّ أوصافِهِ، وهي ﴿إِن تَحْمِلْ عَلَيْهِ﴾ بالطَّرد والزَّجر ﴿يَلْهَثْ﴾ يُخرِجْ لسانَه ﴿أَوْ تَتْرُكْهُ يَلْهَث﴾ أي: إِن زجرتَهُ بالموعظة، لم ينزجِرْ، وإن تركتَه، لم يهتدِ، فالحالتانِ عنده سواءٌ ﴿ذَّلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا فَاقْصُصِ الْقَصَصَ﴾ أي: اسرُدْ عليهم ما يعلمون أنه من الغُيوبِ التي لا يعلَمُها إلا أهلُ الكتبِ الماضيةِ ﴿لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُون﴾ في ذلكَ، فيؤمنون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اگر ہم چاہتے تو اس کو ان آیتوں کی بدولت بلند مرتبہ کر دیتے لیکن وه تو دنیا کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی کرنے لگا سو اس کی حالت کتے کی سی ہوگئی کہ اگر تو اس پر حملہ کرے تب بھی ہانپے یا اس کو چھوڑ دے تب بھی ہانپے۱ ، یہی حالت ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا۔ سو آپ اس حال کو بیان کر دیجئے شاید وه لوگ کچھ سوچیں۔<br>۲
حواشی
(1) ”لَهَثٌ“ کہتے ہیں تھکاوٹ یا پیاس وغیرہ کی وجہ سے زبان کے باہر نکالے کو۔ کتے کی یہ عادت ہے کہ تم اسے ڈانٹو ڈپٹو یا اس کے حال پر چھوڑ دو، دونوں حالتوں میں وہ بھونکنے سے باز نہیں آتا، اسی طرح اس کی یہ عادت بھی ہے کہ وہ شکم سیر ہویا بھوکا، تندرست ہو یا بیمار، تھکا ماندہ ہو یا توانا، ہر حال میں زبان باہر نکالنے ہانپتا رہتا ہے۔ یہی حال ایسے شخص کا ہے، اسے وعظ کرو یا نہ کرو، اس کا حال ایک ہی رہے گا اور دنیا کے مال ومتاع کے لیے اس کی رال ٹپکتی رہے گی۔(2) اور اس قسم کے لوگوں سے عبرت حاصل کرکے، گمراہی سے بچیں اور حق کو اپنائیں۔