Yas`aloonaka `anis Saa`ati aiyaana mursaahaa qul innamaa `ilmuhaa `inda Rabbee laa yujallaeehaa liwaqtihaaa illaa Hoo; saqulat fis samaawaati wal ard; laa taateekum illaa baghtah; yas`aloonaka ka annaka hafiyyun `anhaa qul innamaa `ilmuhaa `indal laahi wa laakinna aksaran naasi laa ya`lamoon
ترجمہ (جالندھری)
(یہ لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کے واقع ہونے کا وقت کب ہے۔ کہہ دو کہ اس کا علم تو میرے پروردگار ہی کو ہے۔ وہی اسے اس کے وقت پر ظاہر کردےگا۔ وہ آسمان وزمین میں ایک بھاری بات ہوگی اور ناگہاں تم پر آجائے گی۔ یہ تم سے اس طرح دریافت کرتے ہیں کہ گویا تم اس سے بخوبی واقف ہو۔ کہو کہ اس کا علم تو خدا ہی کو ہے لیکن اکثر لوگ یہ نہیں جانتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ﴾ أي: متى ﴿مُرْسَاهَا﴾ أي: الوقتُ الذي تقومُ فيه ﴿قُلْ﴾ يا محمد : ﴿إِنَّمَا عِلْمُهَا﴾ متى يكونُ قيامُها ﴿عِندَ رَبِّي﴾ استأثرَ بعلمِها ﴿لاَ يُجَلِّيهَا﴾ يُظهِرُها ﴿لِوَقْتِهَا إِلاَّ هُوَ﴾ لاختصاصِه به ﴿ثَقُلَتْ﴾ خَفِيَتْ ﴿فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ﴾ أي: خفيَتْ معرفتُها على أهلِها، وإذا خفيَ الشيءُ، ثَقُلَ ﴿لاَ تَأْتِيكُمْ إِلاَّ بَغْتَةً﴾ فجأةً على غفلةٍ ﴿يَسْأَلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا﴾ أي: كأنكَ ألححْتَ في طلبِ علمِها فعلِمْتَها ﴿قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ اللّهِ﴾ كرَّرَهُ؛ تأكيدًا؛ أي: لا يعلَمُ وقتَ مجيئها، ولا يأتي بها فيه بغتةً إلا اللهُ تعالى ﴿وَلَـكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُون﴾ أنَّ عِلْمَها عندَ الله، بل يَظُنُّ أكثرُهم أنه ممَّا يعلمُه البشرُ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ لوگ آپ سے قیامت۱ کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا؟<br>۲ آپ فرما دیجئے کہ اس کا علم صرف میرے رب ہی کے پاس ہے<br>۳، اس کے وقت پر اس کو سوا اللہ کے کوئی اور ﻇاہر نہ کرے گا۔ وه آسمانوں اور زمین میں بڑا بھاری (حادﺛہ) ہوگا<br>۴ وه تم پر محض اچانک آپڑے گی۔ وه آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسے گویا آپ اس کی تحقیقات کرچکے ہیں<br>۵۔ آپ فرما دیجئے کہ اس کا علم خاص اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
حواشی
(1) ”سَاعَةٌ“ کے معنی گھڑی (لمحہ یا پل) کے ہیں ۔ قیامت کو ساعۃ اس لیے کہا گا ہے کہ یہ اچانک اس طرح آجائے گی کہ پل بھر میں ساری کائنات درہم برہم ہو جائے گی یا سرعت حساب کے اعتبار سے قیامت کی گھڑی کو ساعۃ سے تعبیر کیا گیا ہے۔(2) ”أَرْسَى“ ”يُرْسِي“ کے معنی اثبات ووقوع کے ہیں، یعنی کب یہ قیامت ثابت یا واقع ہوگی؟
(3) یعنی اس کا یقینی علم نہ کسی فرشتے کو ہے نہ کسی نبی کو، اللہ کے سوا اس کا علم کسی کے پاس نہیں، وہی اس کو اپنے وقت پر ظاہر فرمائے گا۔
(4) اس کے ایک دوسرے معنی ہیں ۔ اس کا علم آسمان اور زمین والوں پر بھاری ہے، کیونکہ وہ مخفی ہے اور مخفی چیز دلوں پر بھاری ہوتی ہے ۔
(5) حَفِيٌّ کہتے ہیں پیچھے پڑ کر سوال کرنے اور تحقیق کرنے کو ۔ یعنی یہ آپ (صلى الله عليه وسلم) سے قیامت کے بارے میں اس طرح سوال کرتے ہیں کہ گویا آپ نے رب کے پیچھے پڑ کر اس کی بابت ضروری علم حاصل کر رکھا ہے۔