قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الاعراف

سورۃ الاعراف آیت ۵۶ کی تفسیر

Surah Araf Ayat 56 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَا تُفْسِدُوا۟ فِى الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَٰحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا ۚ إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ ٥٦

Wa laa tufsidoo fil ardi ba`da islaahihaa wad`oohu khawfanw wa tama`aa; inna rahmatal laahi qareebum minal muhsineen

ترجمہ (جالندھری)

اور ملک میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرنا اور خدا سے خوف کرتے ہوئے اور امید رکھ کر دعائیں مانگتے رہنا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کی رحمت نیکی کرنے والوں سے قریب ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلاَ تُفْسِدُواْ فِي الأَرْضِ﴾ بالظُّلمِ والشِّركِ ﴿بَعْدَ إِصْلاَحِهَا﴾ بالعدلِ ببعثِ الأنبياءِ وشَرْعِ الأحكامِ ﴿وَادْعُوهُ خَوْفًا﴾ من الردِّ ﴿وَطَمَعًا﴾ في الإجابة ﴿إِنَّ رَحْمَةَ اللّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِين﴾ وذُكِّرَ (قريب) على تأويل الرحمة بالترحُّم، أو الثواب.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور دنیا میں اس کے بعد کہ اس کی درستی کردی گئی ہے، فساد مت پھیلاؤ اور تم اللہ کی عبادت کرو اس سے ڈرتے ہوئے اور امیدوار رہتے ہوئے۔ بے شک اللہ تعالیٰ کی رحمت نیک کام کرنے والوں کے نزدیک ہے۔۱

حواشی

  1. (1) ان آیات میں چار چیزوں کی تلقین کی گئی ہے:

  2. اللہ تعالیٰ سے آہ و زاری اور خفیہ طریقے سے دعا کی جائے ۔
    جس طرح کہ حدیث میں بھی آتا ہے ۔
    لوگو ! اپنے نفس کے ساتھ نرمی کرو ( یعنی آواز پست رکھو ) تم جس کو پکار رہے ہو، وہ بہرا ہے نہ غائب، وہ تمہاری دعائیں سننے والا اور قریب ہے۔
    (صحيح بخاري ، كتاب الدعوات، باب الدعاء إذا علا عقبة - ومسلم - كتاب الجنة ، باب استحباب خفض الصوت بالذكر)

  3. دعا میں زیادتی نہ کی جائے یعنی اپنی حیثیت اور مرتبے سے بڑھ کر دعا نہ کی جائے۔

  4. اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلایا جائے یعنی اللہ کی نافرمانیاں کرکے فساد پھیلانے میں حصہ نہ لیا جائے۔

  5. اس کے عذاب کا ڈر بھی دل میں ہو اور اس کی رحمت کی امید بھی ۔
    اس طریقے سے دعا کرنے والے محسنین ہیں ۔
    یقیناً اللہ کی رحمت ان کے قریب ہے ۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ