Wa Huwal lazee yursilur riyaaha bushram baina yadai rahmatihee hattaaa izaaa aqallat sahaaban siqaalan suqnaahu libaladim maiyitin fa annzalnaa bihil maaa`a fa akhrajnaa bihee minn kullis samaraat; kazaalika nukhrijul mawtaa la`allakum tazakkaroon
ترجمہ (جالندھری)
اور وہی تو ہے جو اپنی رحمت (یعنی مینھ) سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری (بنا کر) بھیجتا ہے۔ یہاں تک کہ جب وہ بھاری بھاری بادلوں کو اٹھا لاتی ہے تو ہم اس کو ایک مری ہوئی بستی کی طرف ہانک دیتے ہیں۔ پھر بادل سے مینھ برساتے ہیں۔ پھر مینھ سے ہر طرح کے پھل پیدا کرتے ہیں۔ اسی طرح ہم مردوں کو (زمین سے) زندہ کرکے باہر نکال لیں گے۔ (یہ آیات اس لیے بیان کی جاتی ہیں) تاکہ تم نصیحت پکڑو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَهُوَ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا﴾ تُبشِّرُ بالمطر ﴿بَيْنَ يَدَيْ﴾ أي: قُدَّامَ ﴿رَحْمَتِهِ﴾ نعمتِه، وهو المطرُ ﴿حَتَّى إِذَا أَقَلَّتْ﴾ حملَتِ الرياحُ ﴿سَحَابًا﴾ جمعُ سحابةٍ ﴿ثِقَالاً﴾ بالماءِ ﴿سُقْنَاهُ﴾ أي: السحابَ، وقيلَ: المطرُ ﴿لِبَلَدٍ مَّيِّتٍ﴾ محتاجٍ إلى الماء ﴿فَأَنزَلْنَا بِهِ﴾ أي: بالبلد، وقيل: بالسَّحاب ﴿الْمَاء﴾ يعني: المطرَ ﴿فَأَخْرَجْنَا بِهِ﴾ بالبلدِ، وقيل: بالسَّحابِ ﴿مِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ﴾ مثلَ إخراجِنا النباتَ ﴿كَذَلِكَ نُخْرِجُ الْموْتَى﴾ منَ الأجداثِ ونُحييها ﴿لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُون﴾ فتؤمنونَ بالبعثِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور وه ایسا ہے کہ اپنی باران رحمت سے پہلے ہواؤں کو بھیجتا ہے کہ وه خوش کر دیتی ہیں۱ ، یہاں تک کہ جب وه ہوائیں بھاری بادلوں کو اٹھا لیتی ہیں<br>۲، تو ہم اس بادل کو کسی خشک سرزمین کی طرف ہانک لے جاتے ہیں، پھر اس بادل سے پانی برساتے ہیں پھر اس پانی سے ہر قسم کے پھل نکالتے ہیں<br>۳۔ یوں ہی ہم مردوں کو نکال کھڑا کریں گے تاکہ تم سمجھو۔<br>۴
حواشی
(1) اپنی الوہیت و ربوبیت کے اثبات میں اللہ تعالیٰ مزید دلائل بیان فرما کر پھر اس سے احیاء موتی کا اثبات فرما رہا ہے ”بُشْرًا“ بَشِيرٌ کی جمع ہے رحمتہ سے مراد یہاں مطر (بارش) ہے یعنی بارش سے پہلے وہ ٹھنڈی ہوائیں چلاتا ہے جو بارش کی نوید ہوتی ہیں ۔(2) بھاری بادل سے مراد پانی سے بھرے ہوئے بادل ہیں ۔
(3) ہر قسم کے پھل، جو رنگوں میں، ذائقوں میں، خوشبووں میں اور شکل وصورت میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں ۔
(4) جس طرح ہم پانی کے ذریعے سے مردہ زمین میں روئیدگی پیدا کردیتے ہیں اور وہ انواع واقسام کے غلے اور پھل پیدا کرتی ہے ۔ اسی طرح قیامت والے دن تمام انسانوں کو، جو مٹی میں مل کر مٹی ہوچکے ہوں گے، ہم دوبارہ زندہ کریں گے اور پھر ان کا حساب لیں گے ۔