قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الاعراف

سورۃ الاعراف آیت ۵۸ کی تفسیر

Surah Araf Ayat 58 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَالْبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخْرُجُ نَبَاتُهُۥ بِإِذْنِ رَبِّهِۦ ۖ وَالَّذِى خَبُثَ لَا يَخْرُجُ إِلَّا نَكِدًا ۚ كَذَٰلِكَ نُصَرِّفُ الْءَايَٰتِ لِقَوْمٍ يَشْكُرُونَ ٥٨

Walbaladut taiyibu yakhruju nabaatuhoo bi-izni Rabbihee wallazee khabusa laa yakhruju illaa nakidaa; kazaalika nusarriful Aayaati liqawminy yashkuroon

ترجمہ (جالندھری)

جو زمین پاکیزہ (ہے) اس میں سے سبزہ بھی پروردگار کے حکم سے (نفیس ہی) نکلتا ہے اور جو خراب ہے اس میں جو کچھ ہے ناقص ہوتا ہے۔ اسی طرح ہم آیتوں کو شکرگزار لوگوں کے لئے پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

ثم ضربَ مثلًا لمن ينتفِعُ بالوعظ، ولمن لا ينتفِعُ به بعدَ ذِكرِ المطرِ وإخراجِ النباتِ والثمراتِ؛ تشبيهًا له بها، فقال: ﴿وَالْبَلَدُ الطَّيِّبُ﴾ أي: الأرضُ الكريمةُ التربةِ ﴿يَخْرُجُ نَبَاتُهُ بِإِذْنِ رَبِّهِ﴾ حَسَنًا ﴿وَالَّذِي خَبُثَ﴾ كالسَّبخةِ ونحوِها ﴿لاَ يَخْرُجُ﴾ نباتُه ﴿إِلاَّ نَكِدًا﴾ عسرًا، فالأولُ مثَلُ المؤمنِ الذي يسمَعُ القرآنَ فيعقِلُه وينتفِعُ به، والثاني مَثَلُ الكافرِ الذي يسمَعُ القرآنَ، فلا يُؤثِّر فيه كالبلدِ الخبيثِ ﴿كَذَلِكَ نُصَرِّفُ الآيَاتِ﴾ نُردِّدُها ونُوضِّحُها ﴿لِقَوْمٍ يَشْكُرُون﴾ نعمةَ الله.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور جو ستھری سرزمین ہوتی ہے اس کی پیداوار تو اللہ کے حکم سے خوب نکلتی ہے اور جو خراب ہے اس کی پیداوار بہت کم نکلتی ہے۱ ، اسی طرح ہم دﻻئل کو طرح طرح سے بیان کرتے ہیں، ان لوگوں کے لئے جو شکر کرتے ہیں۔

حواشی

  1. (1) علاوہ ازیں یہ تمثیل بھی ہوسکتی ہے ۔
    ”الْبَلَدُ الطَّيِّبُ“ سے مراد سریع الفہم اور”الْبَلَدُ الخَبِيثُ“ سے کند ذہن، وعظ و نصیحت قبول کرنے والا دل اور اس کے برعکس دل ۔
    قلب مومن یا قلب منافق یا پاکیزہ انسان اور ناپاک انسان ۔
    مومن، پاکیزہ انسان اور وعظ ونصیحت قبول کرنے والا دل بارش کو قبول کرنے والی زمین کی طرح، آیات الٰہی کو سن کر ایمان وعمل صالح میں مزید پختہ ہوتا ہے اور دوسرا دل اس کے برعکس زمین شور کی طرح ہے جو بارش کا پانی قبول ہی نہیں کرتی یا کرتی ہے تو برائے نام جس سے پیداوار بھی نکمی اور برائے نام ہوتی ہے ۔
    اسی کو ایک حدیث میں اس طرح بیان کیا گیا ہے ۔
    رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے بیان فرمایا کہ ”
    مجھے اللہ تعالیٰ نے جو علم وہدایت دے کر بھیجا ہے، اس کی مثال اس موسلادھار بارش کی طرح ہے جو زمین پر برسی ۔
    اس کے جو حصے زرخیز تھے، انہوں نے پانی کو اپنے اندر جذب کرکے چارہ اور گھاس خوب اگایا (یعنی بھرپور پیداوار دی) اور اس کے بعض حصے سخت تھے، جنہوں نے پانی کو تو روک لیا (اندر جذب نہیں ہوا) تاہم اس سے بھی لوگوں نے فائدہ اٹھایا، خود بھی پیا ۔
    کھیتوں کو بھی سیراب کیا اور کاشت کاری کی اور زمین کا کچھ حصہ بالکل چٹیل تھا، جس نے پانی روکا اور نہ کچھ اگایا ۔
    پس یہ اس شخص کی مثال ہے جس نے اللہ کی دین میں سمجھ حاصل کی اور اللہ نے مجھے جس چیز کے ساتھ بھیجا، اس سے اس نے نفع اٹھایا، پس خود بھی علم حاصل کیا اور دوسروں کو بھی سکھلایا اور مثال اس شخص کی بھی ہے جس نے کچھ نہیں سیکھا اور نہ وہ ہدایت ہی قبول کی جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا“۔
    (صحيح بخاري ، كتاب العلم، باب فضل من علم وعلَّم)

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ