Wa laa taqfu maa laisa laka bihee `ilm; innas sam`a walbasara walfu`aada kullu ulaaa`ika kaana `anhu mas`oolaa
ترجمہ (جالندھری)
اور (اے بندے) جس چیز کا تجھے علم نہیں اس کے پیچھے نہ پڑ۔ کہ کان اور آنکھ اور دل ان سب (جوارح) سے ضرور باز پرس ہوگی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلاَ تَقْفُ﴾ لا تَتْبَعْ ولا تَقُلْ ﴿مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ﴾ والقفوُ: اتِّباعُ الأثرِ، أي: لا تقلْ: سمعتُ ولم تسمعْ، ورأيتُ، ولم ترَ، وعلمتُ، ولم تعلمْ ﴿إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولـئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْؤُولا﴾ فيه وجهانِ من التَّفسير: الأول: أنَّ معنى الآية: أن الإنسان يُسأَلُ يومَ القيامة عن أفعال جوارحِه، فيقال له: لم سمعتَ؟ ولم نظرتَ؟ ولم عزمتَ على المحرَّم؟ وهذا قولُ الجمهور.
والثاني: أن الجوارحَ هي التي تُسأَل عن أفعال صاحبها، فتشهَدُ عليه جوارحُه بما فعل.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جس بات کی تجھے خبر ہی نہ ہو اس کے پیچھے مت پڑ۱ ۔ کیونکہ کان اور آنکھ اور دل ان میں سے ہر ایک سے پوچھ گچھ کی جانے والی ہے.<br>۲
حواشی
(1) قَفَا يَقْفُوکے معنی ہیں پیچھے لگنا، یعنی جس چیز کا علم نہیں، اس کے پیچھے مت لگو، یعنی بدگمانی مت کرو، کسی کی ٹوہ میں مت رہو، اسی طرح جس چیز کا علم نہیں، اس پر عمل مت کرو۔(2) یعنی جس چیز کے پیچھے تم پڑو گے اس کے متعلق کان سے سوال ہوگا کہ کیا اس نے سنا تھا، آنکھ سے سوال ہوگا کیا اس نے دیکھا تھا اور دل سے سوال ہوگا کیا اس نے جانا تھا؟ کیونکہ یہی تینوں علم کا ذریعہ ہیں۔ یعنی ان اعضا کو اللہ تعالٰی قیامت والے دن قوت گویائی عطا فرمائے گا اور ان سے پوچھا جائیگا۔