Wa laa tamshi fil ardi marahan innaka lan takhriqal arda wa lan tablughal jibaala toola
ترجمہ (جالندھری)
اور زمین پر اکڑ کر (اور تن کر) مت چل کہ تو زمین کو پھاڑ تو نہیں ڈالے گا اور نہ لمبا ہو کر پہاڑوں (کی چوٹی) تک پہنچ جائے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلاَ تَمْشِ فِي الأَرْضِ مَرَحًا﴾ خُيلاءَ ﴿إِنَّكَ لَن تَخْرِقَ الأَرْضَ﴾ أي: لن تجعلَ فيها طرقاً بدوسكَ لها، وشدةِ وطأتك ﴿وَلَن تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُولا﴾ أي: لن تبلغَ الجبالَ بتطاولك ومدِّ قامتك، كما يفعلُه المختالُ تكلُّفاً، وهو تهكُّم بالمختال، وملخَّصُه: أنت عاجزٌ فلا تتكبَّر.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور زمین میں اکڑ کر نہ چل کہ نہ تو زمین کو پھاڑ سکتا ہے اور نہ لمبائی میں پہاڑوں کو پہنچ سکتا ہے.۱
حواشی
(1) اترا کر اور اکڑ کر چلنا، اللہ کو سخت ناپسند ہے۔
قارون کو اسی بنا پر اس کے گھر اور خزانوں سمیت زمین میں دھنسا دیا گیا (القصص : 81) حدیث میں آتا ہے ”ایک شخص دو چادریں پہنے اکڑ کر چل رہا تھا کہ اس کو زمین میں دھنسا دیا گیا اور وہ قیامت تک دھنستا چلا جائے گا“۔
(صحيح مسلم، كتاب اللباس، باب تحريم التبختر في المشي مع إعجابه بثيابه) اللہ تعالٰی کو تواضع اور عاجزی پسند ہے۔