قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ البقرہ

سورۃ البقرہ آیت ۱۰۴ کی تفسیر

Surah Baqarah Ayat 104 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يَٰٓأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَقُولُوا۟ رَٰعِنَا وَقُولُوا۟ انظُرْنَا وَاسْمَعُوا۟ ۗ وَلِلْكَٰفِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ ١٠٤

Yaaa ayyuhal lazeena aamanoo laa taqooloo raa`inaa wa qoolun zurnaa wasma`oo; wa lilkaafireena `azaabun aleem

ترجمہ (جالندھری)

اے اہل ایمان! (گفتگو کے وقت پیغمبرِ خدا سے) راعنا نہ کہا کرو۔ انظرنا کہا کرو۔ اور خوب سن رکھو، اور کافروں کے لیے دکھ دینے والا عذاب ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَقُولُواْ رَاعِنَا﴾ من المُراعاة؛ أي: أَرْعِنا سمعَكَ؛ أي: فَرِّغْ سمعَكَ لكلامنا، وكانت هذه اللفظةُ شيئًا قبيحًا بلغةِ اليهود؛ بمعنى الحُمْقِ والرُّعونة، فإذا أرادوا أن يُحمِّقوا إنسانًا قالوا له: راعِنا؛ أي: يا أحمق، فلما سمعَ اليهودُ هذه اللفظةَ من المسلمينَ، قالوا فيما بينهم: كنَّا نسبُّ محمدًا سرًّا، فَأَعْلِنُوا به الآن، وكانوا يأتونهُ ويقولون: راعِنا يا محمدُ، فأنزلَ اللهُ هذه الآيةَ نهيًا للمؤمنين عن التشبُّه بهم، وقطعًا للذَّريعة ﴿وَقُولُواْ انظُرْنَا﴾ أي: انظُرْ إلينا ﴿وَاسْمَعُواْ﴾ ما تُؤمرون به؛ أي: وأطيعوا ﴿وَلِلكَافِرِينَ عَذَابٌ أَلِيم﴾ يعني: الذينَ تهاونوا بالرسولِ صلى الله عليه وسلم وسَبُّوه، وهم اليهود.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اے ایمان والو! تم (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو) “راعنا” نہ کہا کرو، بلکہ “انظرنا” کہو۱ یعنی ہماری طرف دیکھئے اور سنتے رہا کرو اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے

حواشی

  1. (1) رَاعِنَا کے معنی ہیں، ہمارا لحاظ اور خیال کیجیئے۔
    بات سمجھ میں نہ آئے تو سامع اس لفظ کا استعمال کرکے متکلم کو اپنی طرف متوجہ کرتا تھا، لیکن یہودی اپنے بغض وعناد کی وجہ سے اس لفظ کو تھوڑا سا بگاڑ کر استعمال کرتے تھے جس سے اس کے معنی میں تبدیلی اور ان کے جذبہ عناد کی تسلی ہوجاتی، مثلاً وہ کہتے ”رَاعِينَا“ (ہمارے چرواہے) یا ”رَاعِنَا“ (احمق) وغیرہ، جیسے وہ ”السَّلامُ عَلَيْكُمْ“ کی بجائے”السَّامُ عَلَيْكُمْ“ (تم پر موت آئے) کہا کرتے تھے۔
    اللہ تعالیٰ نے فرمایا : تم ”
    انْظُرْنَا“ کہا کرو۔
    اس سے ایک تو یہ مسئلہ معلوم ہوا کہ ایسے الفاظ، جن میں تنقیص واہانت کا شائبہ ہو، ادب واحترام کے پیش نظر اور سد ذریعہ کے طور پر ان کا استعمال صحیح نہیں۔
    دوسرا مسئلہ یہ ثابت ہوا کہ کفار کے ساتھ افعال واقوال میں مشابہت اختیار کرنے سے بچا جائے، تاکہ مسلمان «مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ»، (أبو داود، كتاب اللباس، باب في لبس الشهرة: وقال الألباني هذا إسناد حسن، بحواله حجاب المرأة ص104) ”
    جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے گا، وہ ان ہی میں شمار ہوگا“۔
    کی وعید میں داخل نہ ہوں۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ