قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ البقرہ

سورۃ البقرہ آیت ۱۴۵ کی تفسیر

Surah Baqarah Ayat 145 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَئِنْ أَتَيْتَ الَّذِينَ أُوتُوا۟ الْكِتَٰبَ بِكُلِّ ءَايَةٍ مَّا تَبِعُوا۟ قِبْلَتَكَ ۚ وَمَآ أَنتَ بِتَابِعٍ قِبْلَتَهُمْ ۚ وَمَا بَعْضُهُم بِتَابِعٍ قِبْلَةَ بَعْضٍ ۚ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَآءَهُم مِّنۢ بَعْدِ مَا جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ ۙ إِنَّكَ إِذًا لَّمِنَ الظَّٰلِمِينَ ١٤٥

Wa la`in ataital lazeena ootul kitaaba bikulli aayatim maa tabi`oo Qiblatak; wa maaa anta bitaabi`in Qiblatahum; wa maa ba`duhum bitaabi``in Qiblata ba`d; wa la`init taba`ta ahwaaa;ahum mim ba`di maa jaaa`aka minal `ilmi innaka izal laminaz zaalimeen

ترجمہ (جالندھری)

اور اگر تم ان اہلِ کتاب کے پاس تمام نشانیاں بھی لے کر آؤ، تو بھی یہ تمہارے قبلے کی پیروی نہ کریں۔ اور تم بھی ان کے قبلے کی پیروی کرنے والے نہیں ہو۔ اور ان میں سے بھی بعض بعض کے قبلے کے پیرو نہیں۔ اور اگر تم باوجود اس کے کہ تمہارے پاس دانش (یعنی وحئ خدا) آ چکی ہے، ان کی خواہشوں کے پیچھے چلو گے تو ظالموں میں (داخل) ہو جاؤ گے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلَئِنْ أَتَيْتَ الَّذِينَ أُوْتُواْ الْكِتَابَ﴾ يعني: اليهودَ والنصارى ﴿بِكُلِّ آيَةٍ﴾ أي: معجزةٍ وبرهانٍ على صِدْقك في أمر القِبلةِ وغيرِها ﴿مَّا تَبِعُواْ قِبْلَتَكَ﴾ يعني: الكعبةَ ﴿وَمَا أَنتَ بِتَابِعٍ قِبْلَتَهُمْ﴾ لأنك على الحقِّ ﴿وَمَا بَعْضُهُمْ بِتَابِعٍ قِبْلَةَ بَعْضٍ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ﴾ مرادَهم ﴿مِّن بَعْدِ مَا جَاءكَ﴾ أي: وصلَ إليك ﴿مِنَ الْعِلْمِ﴾ اليقينِ من أمرِ القِبلةِ وشرائعِ الإسلام ﴿إِنَّكَ إِذَاً لَّمِنَ الظَّالِمِين﴾.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور آپ اگرچہ اہل کتاب کو تمام دلیلیں دے دیں لیکن وه آپ کے قبلے کی پیروی نہیں کریں گے۱ اور نہ آپ ان کے قبلے کو ماننے والے ہیں<br>۲ اور نہ یہ آپس میں ایک دوسرے کے قبلے کو ماننے والے ہیں<br>۳ اور اگر آپ باوجودیکہ آپ کے پاس علم آچکا پھر بھی ان کی خواہشوں کے پیچھے لگ جائیں تو بالیقین آپ بھی ﻇالموں میں سے ہوجائیں گے۔<br>۴

حواشی

(1) کیوں کہ یہود کی مخالفت تو حسد وعناد کی بنا پر ہے، اس لئے دلائل کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ گویا اثرپذیری کے لئے ضروری ہے کہ انسان کا دل صاف ہو۔
(2) کیوں کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) وحی الٰہی کے پابند ہیں، جب تک آپ (صلى الله عليه وسلم) کو اللہ کی طرف سے ایسا حکم نہ ملے آپ ان کے قبلے کو کیوں کر اختیار کرسکتے ہیں۔
(3) یہود کا قبلہ صخرۂ بیت المقدس اور عیسائیوں کا بیت المقدس کی شرقی جانب ہے۔ جب اہل کتاب کے یہ دو گروہ بھی ایک قبلے پر متفق نہیں تو مسلمانوں سے کیوں یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں ان کی موافقت کریں گے۔
(4) یہ وعید پہلے بھی گزرچکی ہے، مقصد امت کو متنبہ کرنا ہے کہ قرآن وحدیث کے علم کے باوجود اہل بدعت کے پیچھے لگنا، ظلم اور گمراہی ہے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ