قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ البقرہ

سورۃ البقرہ آیت ۱۵ کی تفسیر

Surah Baqarah Ayat 15 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِى طُغْيَٰنِهِمْ يَعْمَهُونَ ١٥

Allahu yastahzi`u bihim wa yamudduhum fee tughyaanihim ya`mahoon

ترجمہ (جالندھری)

ان (منافقوں) سے خدا ہنسی کرتا ہے اور انہیں مہلت دیئے جاتا ہے کہ شرارت وسرکشی میں پڑے بہک رہے ہیں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿اللّهُ يَسْتَهْزِىءُ بِهِمْ﴾ جزاءً لهم ﴿وَيَمُدُّهُمْ﴾ يُطيلُ مدةَ غَيِّهم ﴿فِي طُغْيَانِهِمْ﴾ أي: ضَلالتِهم ﴿يَعْمَهُون﴾ أي: حائرون متردِّدون.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اللہ تعالیٰ بھی ان سے مذاق کرتا ہے۱ اور انہیں ان کی سرکشی اور بہکاوے میں اور بڑھا دیتا ہے۔

حواشی

  1. (1) ”اللہ تعالیٰ بھی ان سے مذاق کرتا ہے“ کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ وہ جس طرح مسلمانوں کے ساتھ استہزا واستخفاف کا معاملہ کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ بھی ان سے ایسا ہی معاملہ کرتے ہوئے انہیں ذلت وادبار میں مبتلا کرتا ہے۔
    اس کو استہزا سے تعبیر کرنا، زبان کا اسلوب ہے، ورنہ حقیقتاً یہ استہزا نہیں ہے، ان کے فعل استہزا کی سزا ہے جیسے «وَجَزَٰٓؤُاْ سَيِّئَةٖ سَيِّئَةٞ مِّثۡلُهَا» (الشورى-

  2. ”برائی کا بدلہ، اسی کی مثل برائی ہے“ میں برائی کے بدلے کو برائی کہا گیا ہے حالانکہ وہ برائی نہیں ہے ایک جائز فعل ہے۔
    اسی طرح «يُخَادِعُونَ اللَّهَ وَهُوَ خَادِعُهُمْ»، «وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ» وغیرہ آیات میں ہے۔
    دوسرا مطلب یہ ہے کہ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ بھی ان سے استہزا فرمائے گا۔
    جیسا کہ سورۂ حدید کی آیت «يَوْمَ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ» الآية میں وضاحت ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ