Hal yanzuroona illaaa ai yaatiyahumul laahu fee zulalim minal ghamaami walmalaaa`ikatu wa qudiyal amr; wa ilal laahi turja`ulumoor
ترجمہ (جالندھری)
کیا یہ لوگ اسی بات کے منتظر ہیں کہ ان پر خدا (کاعذاب) بادل کے سائبانوں میں آنازل ہو اور فرشتے بھی (اتر آئیں) اور کام تمام کردیا جائے اور سب کاموں کا رجوع خدا ہی کی طرف ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿هَلْ يَنظُرُونَ﴾ أي: ينتظرون، النَّظرُ والانتظارُ: الإمهالُ.
المعنى: ما ينتظرُ تاركو الدخولِ في الإسلام ﴿إِلاَّ أَن يَأْتِيَهُمُ اللّهُ فِي ظُلَلٍ﴾ جمعُ ظُلَّةٍ: وهي ما أَظَلَّ ﴿مِّنَ الْغَمَامِ﴾ وهو السحابُ، سُمِّيَ غمامًا؛ لأنه يَغُمُّ؛ أي: يَسْتُر ﴿وَالْمَلائِكَةُ﴾ بالرفعِ على معنى: إلا أنْ يأتيهم اللهُ والملائكةُ في ظُلَلٍ من الغَمام ﴿وَقُضِيَ الأَمْرُ﴾ أي: فُرِغَ من حسابهم ﴿وَإِلَى اللّهِ تُرْجَعُ الامُور﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیا لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ ان کے پاس خود اللہ تعالیٰ ابر کے سائبانوں میں آجائے اور فرشتے بھی اور کام انتہا تک پہنچا۱ دیا جائے، اللہ ہی کی طرف تمام کام لوٹائے جاتے ہیں۔
حواشی
(1) یہ یا تو قیامت کا منظر ہے جیسا کہ بعض تفسیری روایات میں ہے۔
(ابن کثیر) یعنی کیا یہ قیامت برپا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں؟ یا پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرشتے کے جلو میں اور بادلوں کے سائے میں ان کے سامنے آئے اور فیصلہ چکائے، تب وہ ایمان لائیں گے۔
لیکن ایسا اسلام قابل قبول ہی نہیں، اس لئے قبول اسلام میں تاخیر مت کرو اور فوراً اسلام قبول کرکے اپنی آخرت سنوار لو۔