Allazee ja`ala lakumul arda firaashanw wassamaaa`a binaaa `anw wa anzala minassamaaa`i maaa`an fa akhraja bihee minas samaraati rizqal lakum falaa taj`aloo lillaahi andaadanw wa antum ta`lamoon
ترجمہ (جالندھری)
جس نے تمھارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے مینہ برسا کر تمہارے کھانے کے لیے انواع و اقسام کے میوے پیدا کئے۔ پس کسی کو خدا کا ہمسر نہ بناؤ۔ اور تم جانتے تو ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿الَّذِي جَعَلَ﴾ أي: صَيَّرَ ﴿لَكُمُ الأَرْضَ فِرَاشاً﴾ أي: بساطًا ﴿وَالسَّمَاء بِنَاء﴾ أي: سَقْفًا محفوظًا مرفوعًا ﴿وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاء﴾ أي: من السَّحاب ﴿مَاء﴾ وهو المطرُ ﴿فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ﴾ وأنواعِ النبات ﴿رِزْقاً لَّكُمْ﴾ أي: طعامًا لكم، وعَلَفًا لدوابِّكم ﴿فَلاَ تَجْعَلُواْ لِلّهِ أَندَاداً﴾ أي: أمثالًا تعبدونَهم كعبادةِ الله ﴿وَأَنتُمْ تَعْلَمُون﴾ أن هذه الأمثالَ لا قدرةَ لها على الخَلْق.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتار کر اس سے پھل پیدا کرکے تمہیں روزی دی، خبردار باوجود جاننے کے اللہ کے شریک مقرر نہ کرو۔۱
حواشی
(1) ہدایت اور ضلالت کے اعتبار سے انسانوں کے تین گروہوں کے تذکرے کے بعد اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اس کی عبادت کی دعوت تمام انسانوں کو دی جارہی ہے۔
فرمایا کہ جب تمہارا اور کائنات کا خالق اللہ ہے، تمہاری تمام ضروریات کا مہیا کرنے والا وہی ہے، تو پھر تم اسے چھوڑ کر دوسروں کی عبادت کیوں کرتے ہو؟ دوسروں کو اس کا شریک کیوں ٹھہراتے ہو؟ اگر تم عذاب خداوندی سے بچنا چاہتے ہو تو اس کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ اللہ کو ایک مانو اور صرف اسی کی عبادت کرو، جانتے بوجھتے شرک کا ارتکاب مت کرو۔