Lillazeena yu`loona min nisaaa`ihim tarabbusu arba`ati ashhurin fain faaa`oo fa innal laaha Ghafoorur Raheem
ترجمہ (جالندھری)
جو لوگ اپنی عورتوں کے پاس جانے سے قسم کھالیں ان کو چار مہینے تک انتظار کرنا چاہیئے۔ اگر (اس عرصے میں قسم سے) رجوع کرلیں تو خدا بخشنے والا مہربان ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لِّلَّذِينَ يُؤْلُونَ﴾ يُقْسِمون ﴿مِن نِّسَائِهِمْ﴾ المعنى: يَبْعُدُون من نسائِهم مُؤْلِينَ ﴿تَرَبُّصُ﴾ أي: انتظارُ ﴿أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ﴾ تلخيصُهُ: استقرَّ للمُؤْلين تربُّصُ أربعةِ أشهرٍ.
والإيلاءُ: أنْ يحلِفَ ألَّا يقرَبَها أكثرَ من أربعةِ أشهرٍ﴿فَإِنْ فَاؤُوا﴾ رَجَعُوا عن اليمين ﴿فَإِنَّ اللّهَ غَفُورٌ﴾ للمؤمنين ﴿رَّحِيم﴾ بهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جو لوگ اپنی بیویوں سے (تعلق نہ رکھنے کی) قسمیں کھائیں، ان کے لئے چار مہینے کی مدت۱ ہے، پھر اگر وه لوٹ آئیں تو اللہ تعالیٰ بھی بخشنے واﻻ مہربان ہے۔
حواشی
(1) إِيلاءٌ کے معنی قسم کھانے کے ہیں، یعنی کوئی شوہر اگر قسم کھا لے کہ اپنی بیوی سے ایک مہینے یا دو مہینے (مثلاً) تعلق نہیں رکھوں گا، پھر قسم کی مدت پوری کرکے تعلق قائم کرلیتا ہے تو کوئی کفارہ نہیں، ہاں اگر مدت پوری ہونے سے قبل تعلق قائم کرے گا تو کفارۂ قسم ادا کرنا ہوگا۔
اور اگر چار مہینے سے زیادہ مدت کے لئے یا مدت کی تعیین کے بغیر قسم کھاتا ہے تو اس آیت میں ایسے لوگوں کے لئے مدت کا تعین کردیا گیا ہے کہ وہ چار مہینے گزرنے کے بعد یا تو بیوی سے تعلق قائم کرلیں، یا پھر اسے طلاق دے دیں (اسے چار مہینے سے زیادہ معلق رکھنے کی اجازت نہیں ہے) پہلی صورت میں اسے کفارۂ قسم ادا کرنا ہوگا اور اگر دونوں میں سے کوئی صورت اختیار نہیں کرے گا تو عدالت اس کو دونوں میں سے کسی ایک بات کے اختیار کرنے پر مجبور کرے گی کہ وہ اس سے تعلق قائم کرے، یا طلاق دے، تاکہ عورت پر ظلم نہ ہو۔
(تفسیر ابن کثیر )