Allazeena yu`minoona bilghaibi wa yuqeemoonas salaata wa mimmaa razaqnaahum yunfiqoon
ترجمہ (جالندھری)
جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ﴾ أي: يُصدِّقون.
وحقيقةُ الإيمان شرعًا: عَقدٌ بالجَنان، ونطقٌ باللسان، وعملٌ بالأركان أي: عمل بجوارح الإنسان، ﴿بِالْغَيْبِ﴾ هو مصدرٌ بمعنى اسمِ الفاعل، فقيل للغائب: غَيب، كما قيل للعادل: عَدل، المعنى: يؤمنون بما غَاب عنهم ممَّا أخبَرَ الله عنه ﴿وَيُقِيمُونَ الصَّلاةَ﴾ أي: يُديمُونها، ويُحافظون عليها في مواقيتها بحدودِها وأركانِها وهيئاتها ﴿وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ﴾ أي: أعطيناهم، فليست حاصلةً بقوَّتهم ﴿يُنفِقُون﴾ يُخرِجون من أموالهم ما فيه طاعةٌ لله.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جو لوگ غیب پر ایمان ﻻتے ہیں۱ اور نماز کو قائم رکھتے ہیں<br>۲ اور ہمارے دیئے ہوئے (مال) میں سے خرچ کرتے ہیں۔<br>۳
حواشی
(1) أُمُورٌ غَيْبِيَّةٌ سے مراد وہ چیزیں ہیں جن کا ادراک عقل وحواس سے ممکن نہیں۔ جیسے ذات باری تعالیٰ، وحی الٰہی، جنت، دوزخ، ملائکہ، عذاب قبر اور حشراجساد وغیرہ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ اور رسول (صلى الله عليه وسلم) کی بتلائی ہوئی ماورائے عقل واحساس باتوں پر یقین رکھنا، جزو ایمان ہے اور ان کا انکار کفروضلالت ہے۔(2) اقامت صلوٰۃ سے مراد پابندی سے اور سنت نبوی کے مطابق نماز کا اہتمام کرنا ہے، ورنہ نماز تو منافقین بھی پڑھتے تھے۔
(3) إِنْفَاقٌ کا لفظ عام ہے، جو صدقات واجبہ اور نافلہ دونوں کو شامل ہے۔ اہل ایمان حسب استطاعت دونوں میں کوتاہی نہیں کرتے، بلکہ ماں باپ اور اہل وعیال پر صحیح طریقے سے خرچ کرنا بھی اس میں داخل ہے اور باعث اجر وثواب ہے۔