قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ البقرہ

سورۃ البقرہ آیت ۵۷ کی تفسیر

Surah Baqarah Ayat 57 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ وَأَنزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَىٰ ۖ كُلُوا۟ مِن طَيِّبَٰتِ مَا رَزَقْنَٰكُمْ ۖ وَمَا ظَلَمُونَا وَلَٰكِن كَانُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ٥٧

Wa zallalnaa `alaikumul ghamaama wa anzalnaa `alaikumul Manna was Salwaa kuloo min taiyibaati maa razaqnaakum wa maa zalamoonaa wa laakin kaanooo anfusahum yazlimoon

ترجمہ (جالندھری)

اور بادل کا تم پر سایہ کئے رکھا اور (تمہارے لیے) من و سلویٰ اتارتے رہے کہ جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو عطا فرمائی ہیں، ان کو کھاؤ (پیو) مگر تمہارے بزرگوں نے ان نعمتوں کی کچھ قدر نہ جانی (اور) وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑتے تھے بلکہ اپنا ہی نقصان کرتے تھے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ﴾ في التِّيْهِ؛ يَقيكم حرَّ الشمسِ ﴿وَأَنزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَى﴾ أي: في التِّيْه، و«المنّ»: شيء حُلْوٌ كالعسل، و«السلوى»: طيرُ السُّمَانَى؛ على وزن حُبَارى ﴿كُلُواْ﴾ أي: وقلنا لهم: كُلُوا ﴿مِن طَيِّبَاتِ﴾ أي: حلالاتِ ﴿مَا رَزَقْنَاكُمْ وَمَا ظَلَمُونَا﴾ أي: ما نقَصُونا شيئاً؛ لأنّ الله لا تضرُّه معصيةُ العاصين، ولا تنفعُه طاعةُ الطائعين ﴿وَلَـكِن كَانُواْ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُون﴾ بمعصيتهم ربَّهم، فيعودُ ضررُها عليهم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور ہم نے تم پر بادل کا سایہ کیا اور تم پر من و سلویٰ اتارا۱ (اور کہہ دیا) کہ ہماری دی ہوئی پاکیزه چیزیں کھاؤ، اور انہوں نے ہم پر ﻇلم نہیں کیا، البتہ وه خود اپنی جانوں پر ﻇلم کرتے تھے۔

حواشی

  1. (1) اکثر مفسرین کے نزدیک یہ مصر اور شام کے درمیان میدان تیہ کا واقعہ ہے۔
    جب انہوں نے بحکم الٰہی عمالقہ کی بستی میں داخل ہونے سے انکار کردیا اور بطور سزا بنو اسرائیل چالیس سال تک تیہ کے میدان میں پڑے رہے۔
    بعض کے نزدیک یہ تخصیص صحیح نہیں۔
    صحرائے سینا میں اترنے کے بعد جب سب سے پہلے پانی اور کھانے کا مسئلہ درپیش آیا تو اسی وقت یہ انتظام کیا گیا۔

  2. - مَنٌّ، بعض کے نزدیک ترنجبین ہے، یا اوس جو درخت یا پتھر پر گرتی، شہد کی طرح میٹھی ہوتی اور خشک ہو کر گوند کی طرح ہوجاتی۔
    بعض کے نزدیک شہد یا میٹھا پانی ہے۔
    بخاری ومسلم وغیرہ میں حدیث ہے کہ ”کھنبی من کی اس قسم سے ہے جو حضرت موسیٰ (عليه السلام) پر نازل ہوئی“ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح بنی اسرائیل کو وہ کھانا بلا دقت بہم پہنچ جاتا تھا، اسی طرح کھنبی بغیر کسی کے بونے کے پیدا ہوجاتی ہے (تفسیر احسن التفاسیر) سَلْوَى بٹیر یا چڑیا کی طرح کا ایک پرندہ تھا جسے ذبح کرکے کھا لیتے (فتح القدیر)

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ