Irji`eee ilaa Rabbiki raadiyatam mardiyyah
ترجمہ (جالندھری)
اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ﴾ إلى أمرِه وإرادته ﴿رَاضِيَةً﴾ بالثوابِ ﴿مَّرْضِيَّة﴾ عند الله.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تو اپنے رب کی طرف۱ لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وه تجھ سے خوش.
حواشی
(1) یعنی اس کے اجر وثواب اور ان نعمتوں کی طرف جو اس نے اپنے بندوں کے لئے جنت میں تیار کی ہے۔
بعض کہتے ہیں قیامت والے دن کہا جائے گا بعض کہتے ہیں کہ موت کے وقت بھی فرشتے خوشخبری دیتے ہیں، اسی طرح قیامت والے دن بھی اسے یہ کہا جائے گا جو یہاں مذکور ہے۔
حافظ ابن کثیر نے ابن عسا کرکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے ایک آدمی کو یہ دعا پڑھنے کا حکم دیا ”اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ نَفْسًا، بِكَ مُطْمَئِنَّةً، تُؤْمِنُ بِلِقَائِكَ، وَتَرْضَى بِقَضَائِكَ وَتَقْنَعُ بِعَطَائِكَ“۔
(ابن كثير)۔