Faqad kazzabookum bimaa taqooloona famaa tastatee`oona sarfanw wa laa nasraa; wa mai yazlim minkum nuziqhu `azaaban kabeeraa
ترجمہ (جالندھری)
تو (کافرو) انہوں نے تو تم کو تمہاری بات میں جھٹلا دیا۔ پس (اب) تم (عذاب کو) نہ پھیر سکتے ہو۔ نہ (کسی سے) مدد لے سکتے ہو۔ اور جو شخص تم میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب کا مزا چکھائیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَقَدْ كَذَّبُوكُم﴾ خطابٌ للكفار ﴿بِمَا تَقُولُونَ﴾ بقولكم فيهم: إنَّهم آلهةٌ ﴿فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا﴾ دفعًا للعذاب، وقيل: حيلةً ﴿وَلاَ نَصْرًا﴾ فيُعينكم عليه، أي: أنتم وهم عجَزةٌ عن جلبِ نفعٍ، أو دفعِ ضرٍّ ﴿وَمَن يَظْلِم﴾ يُشركْ ﴿مِّنكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًا﴾ هي النارُ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تو انہوں نے تو تمہیں تمہاری تمام باتوں میں جھٹلایا، اب نہ تو تم میں عذابوں کے پھیرنے کی طاقت ہے، نہ مدد کرنے کی۱ ، تم میں سے جس جس نے ﻇلم کیا ہے<br>۲ ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے.
حواشی
(1) یہ اللہ تعالیٰ کا قول ہے جو مشرکین سے مخاطب ہو کر اللہ تعالیٰ کہے گا کہ تم جن کو اپنا معبود گمان کرتے تھے، انہوں نے تو تمہیں تمہاری باتوں میں جھوٹا قرار دے دیا ہے اور تم نے دیکھ لیا ہے کہ انہوں نے تم سے براءت کا اعلان کردیا ہے۔ گویا جن کو تم اپنا مددگار سمجھتے تھے، وہ مددگار ثابت نہیں ہوئے۔ اب کیا تمہارے اندر یہ طاقت ہے کہ تم میرے عذاب کو اپنے سے پھیر سکو اور اپنی مدد کرسکو؟(2) ظلم سے مراد وہی شرک ہے، جیسا کہ سیاق سے بھی واضح ہے اور قرآن میں دوسرے مقام پر شرک کو ظلم عظیم سے تعبیر کیا گیا ہے۔ «إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ» (لقمان: 13)۔