Wa qaaloo maa li haazar Rasooli yaakulut ta`aama wa yamshee fil aswaaq; law laaa unzila ilaihi malakun fa yakoona ma`ahoo nazeeraa
ترجمہ (جالندھری)
اور کہتے ہیں کہ یہ کیسا پیغمبر ہے کہ کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے۔ کیوں نازل نہیں کیا گیا اس کے پاس کوئی فرشتہ اس کے ساتھ ہدایت کرنے کو رہتا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقَالُوا﴾ أي: الكافرون؛ إنكارًا وسُخريةً منهم به: ﴿مَالِ هَذَا الرَّسُولِ﴾ بزَعمِه ﴿يَأْكُلُ الطَّعَامَ﴾ كما نأكلُ ﴿وَيَمْشِي فِي الأَسْوَاقِ﴾ لطلبِ المعاشِ كما نمشي، فلا يجوزُ أن يمتازَ عنَّا بالنبوَّة.
أما أكلُه الطعامَ، فلأنه بشرٌ، ومشيهُ في الأسواق، فلقضاءِ حوائجِه؛ تواضعًا، ولا يُنافيان الرسالةَ ﴿لَوْلاَ﴾ هلَّا ﴿أُنزِلَ إِلَيْهِ مَلَكٌ فَيَكُونَ مَعَهُ نَذِيرًا﴾ يُصدِّقه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور انہوں نے کہا کہ یہ کیسا رسول ہے؟ کہ کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے۱ ، اس کے پاس کوئی فرشتہ کیوں نہیں بھیجا جاتا؟ کہ وه بھی اس کے ساتھ ہو کر ڈرانے واﻻ بن جاتا.<br>۲
حواشی
(1) قرآن پر طعن کرنے کے بعد رسول پر طعن کیا جا رہا ہے اور یہ طعن رسول کی بشریت پر ہے۔ کیوں کہ ان کے خیال میں بشریت، عظمت رسالت کی متحمل نہیں۔ اس لئے انہوں نے کہا کہ یہ تو کھاتا پیتا اور بازاروں میں آتا جاتا ہے۔ اور ہمارے ہی جیسا بشر ہے۔ حالانکہ رسول کو تو بشر نہیں ہونا چاہیئے۔(2) مذکورہ اعتراض سے نیچے اتر کر کہا جا رہا ہے کہ چلو کچھ اور نہیں تو ایک فرشتہ ہی اس کے ساتھ ہو جو اس کا معاون اور مصدق ہو۔