Faqadaahunna sab`a samaawaatin fee yawmaini wa awhaa fee kulli samaaa`in amarahaa; wa zaiyannassa maaa`ad dunyaa bimasaabeeha wa hifzaa; zaalika taqdeerul `Azeezil `Aleem
ترجمہ (جالندھری)
پھر دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس (کے کام) کا حکم بھیجا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (یعنی ستاروں) سے مزین کیا اور (شیطانوں سے) محفوظ رکھا۔ یہ زبردست (اور) خبردار کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَقَضَاهُنَّ﴾ أتمَّهنَّ؛ يعني: السمواتِ ﴿سَبْعَ سَمَاوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَى فِي كُلِّ سَمَاء أَمْرَهَا﴾ أي: ما أَمرَ به فيها ﴿وَزَيَّنَّا السَّمَاء الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ﴾ كواكبَ ﴿وَحِفْظًا﴾ وحَفِظْناها حِفْظًا من استراقِ السمعِ، والشهبِ الصادرةِ عن الكواكبِ ﴿ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيم﴾ البالغ الغايةَ في القدرةِ والعلم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پس دو دن میں سات آسمان بنا دیئے اور ہر آسمان میں اس کے مناسب احکام کی وحی بھیج دی۱ اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے زینت دی اور نگہبانی کی<br>۲، یہ تدبیر اللہ غالب و دانا کی ہے.
حواشی
(1) یعنی خود آسمانوں کو یا ان میں آباد فرشتوں کو مخصوص کاموں اور اورادوظائف کا پابند کر دیا۔(2) یعنی شیطان سے نگہبانی، جیساکہ دوسرے مقام پر وضاحت ہے، ستاروں کا ایک تیسرا مقصد دوسری جگہ اھتداء (راستہ معلوم کرنا) بھی بیان کیا گیا ہے (النحل: 16)۔