غَافِرِ الذَّنۢبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِى الطَّوْلِ ۖ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ٣
Ghaafiriz zambi wa qaabilit tawbi shadeedil `iqaabi zit tawli laaa ilaaha illaa Huwa ilaihil maseer
ترجمہ (جالندھری)
جو گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے اور سخت عذاب دینے والا اور صاحب کرم ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اسی کی طرف پھر کر جانا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿غَافِرِ﴾ أي: ساترِ ﴿الذَّنبِ﴾ للمؤمنين ﴿وَقَابِلِ التَّوْبِ﴾ لهم ﴿شَدِيدِ الْعِقَابِ﴾ للمشركينَ ﴿ذِي الطَّوْلِ﴾ الغنى والسَّعة ﴿لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِير﴾ فيُجازي المُطيعَ والعاصي.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
گناه کا بخشنے واﻻ اور توبہ کا قبول فرمانے واﻻ۱ سخت عذاب واﻻ<br>۲ انعام و قدرت واﻻ<br>۳، جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اسی کی طرف واپس لوٹنا ہے.
حواشی
(1) گزشتہ گناہوں کو معاف کرنے والا اورمستقبل میں ہونے والی کوتاہیوں پر توبہ قبول کرنے والاہے۔ یا اپنے دوستوں کے لیے غافر ہے اور کافر ومشرک اگر توبہ کریں تو ان کی توبہ قبول کرنےوالا ہے۔(2) ان کے لیے جو آخرت پر دنیا کو ترجیح دیں اور تمرد وطغیان کا راستہ اختیار کریں یہ اللہ کے اس قول کی طرح ہی ہے۔ نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ (1) وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الأَلِيمُ (الحجر: 49۔ 50) ”میرے بندوں کوبتلا دو کہ میں غفورورحیم ہوں اورمیرا عذاب بھی نہایت درد ناک ہے“ قرآن کریم میں اکثر جگہ یہ دونوں وصف ساتھ ساتھ بیان کیےگئے ہیں تاکہ انسان خوف اور رجا کے درمیان رہے۔ کیونکہ محض خوف ہی، انسان کو رحمت و مغفرت الٰہی سے مایوس کر سکتا ہے اورنری امید گناہوں پر دلیرکردیتی ہے۔
(3) طَوْلٌ کے معنی فراخی اور تونگری کے ہیں، یعنی وہی فراخی اور توانگری عطاکرنےوالا ہے۔ بعض کہتےہیں اس کےمعنی ہیں، انعام اور تفضل۔ یعنی اپنے بندوں پر انعام اور فضل کرنے والا ہے۔