Li yashhadoo manaafi`a lahum wa yazkurus mal laahi feee ayyaamimma`loomaatin `alaa maa razaqahum mim baheematil an`aami fakuloo minhaa wa at`imul baaa`isal faqeer
ترجمہ (جالندھری)
تاکہ اپنے فائدے کے کاموں کے لئے حاضر ہوں۔ اور (قربانی کے) ایام معلوم میں چہار پایاں مویشی (کے ذبح کے وقت) جو خدا نے ان کو دیئے ہیں ان پر خدا کا نام لیں۔ اس میں سے تم خود بھی کھاؤ اور فقیر درماندہ کو بھی کھلاؤ
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لِيَشْهَدُوا﴾ ليحضُروا ﴿مَنَافِعَ لَهُمْ﴾ دينيةً ودنيويةً ﴿وَيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ﴾ عند التَّذكيةِ ﴿فِي أَيَّامٍ مَّعْلُومَاتٍ﴾ عندهم؛ لأنهم كانوا يحرِصون على علمِها وعَدِّهَا لأجل الحجِّ، وهي عشرُ ذي الحجَّة ﴿عَلَى مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الأَنْعَامِ﴾ هي الإبلُ والبقرُ والغنمُ ﴿فَكُلُوا مِنْهَا﴾ أمرُ إباحةٍ ليس بواجبٍ ﴿وَأَطْعِمُوا الْبَائِسَ﴾ هو ذو البؤسِ؛ أي: الشدَّة ﴿الْفَقِير﴾ الذي لا شيءَ له.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اپنے فائدے حاصل کرنے کو آجائیں۱ اور ان مقرره دنوں میں اللہ کا نام یاد کریں اور چوپایوں پر جو پالتو ہیں<br>۲۔ پس تم آپ بھی کھاؤ اور بھوکے فقیروں کو بھی کھلاؤ.
حواشی
(1) یہ فائدے دینی بھی ہیں کہ نماز، طواف اور مناسک حج و عمرہ کے ذریعے سے اللہ کی مغفرت و رضا حاصل کی جائے اور دنیاوی بھی کہ تجارت اور کاروبار سے مال و اسباب دنیا میسر آجائے۔(2) بِهِيمَةُ الأَنعَامِ پالتو جانوروں سے مراد اونٹ، گائے، بکری (اور بھیڑ دنبے) ہیں۔ ان پر اللہ کا نام لینے کا مطلب ان کو ذبح کرنا جو اللہ کے نام لے کر ہی کیا جاتا ہے اور ایام معلومات سے مراد، ذبح کے ایام ایام تشریق ہیں، جو یوم (10 ذولالحجہ) اور تین دن اس کے بعد ہیں۔ یعنی 11، 12اور 13 ذوالحجہ تک قربانی کی جاسکتی ہے۔ عام طور پر ایام معلومات سے عشرہ ذوالحجہ اور ایام معدودات سے ایام تشریق مراد لئے جاتے ہیں۔ تاہم یہاں معلوماتجس سیاق میں آیا ہے، اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہاں ایام تشریق مراد ہیں۔ واللہ اعلم