Zaalika wa mai yu`azzim sha`aaa`iral laahi fa innahaa min taqwal quloob
ترجمہ (جالندھری)
(یہ ہمارا حکم ہے) اور جو شخص ادب کی چیزوں کی جو خدا نے مقرر کی ہیں عظمت رکھے تو یہ (فعل) دلوں کی پرہیزگاری میں سے ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ذَلِكَ﴾ أي: المذكورُ من اجتنابِ الرِّجسِ وقولِ الزُّور.
ويحتمل أن يكون في موضعِ رفعٍ بتقدير: فرضُكم ذلك، أو الواجبُ ذلك، ويحتمل أن يكون في موضع نصبٍ بتقدير: امتثِلُوا ذلك ﴿وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ﴾ وهي الهَدْي والبُدْن، وتعظيمُها: استسمانُها واستحسانُها ﴿فَإِنَّهَا﴾ أي: الفعلةُ، وهي اجتنابُ الرِّجس، وتعظيمُ الشعائر ﴿مِن﴾ أفعالِ ذوي ﴿تَقْوَى الْقُلُوب﴾ وذكَرَ القلوبَ؛ لأنها منشأُ التقوى والفُجور، والآمرةُ بهما.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ سن لیا اب اور سنو! اللہ کی نشانیوں کی جو عزت وحرمت کرے اس کے دل کی پرہیز گاری کی وجہ سے یہ ہے.۱
حواشی
(1) شعائر شعیرہ کی جمع ہے جس کے معنی ہیں علامت اور نشانی کے ہیں جیسے جنگ میں ایک شعار (مخصوص لفظ بطور علامت) اختیار کرلیا جاتا ہے جس سے وہ آپس میں ایک دوسرے کو پہنچانتے ہیں اس اعتبار سے شعائر اللہ وہ ہیں، جو جو اسلام کے نمایاں امتیازی احکام ہیں، جن سے ایک مسلمان کا امتیاز اور تشخص قائم ہوتا ہے اور دوسرے اہل مذاہب سے الگ پہچان لیا جاتا ہے، صفا، مروہ پہاڑیوں کو بھی اس لئے شعائر اللہ کہا گیا ہے کہ مسلمان حج و عمرے میں ان کے درمیان سعی کرتے ہیں۔
یہاں حج کے دیگر مناسک خصوصاً قربانی کے جانوروں کو شعائر اللہ کہا گیا ہے۔
اس تعظیم کو دل کا تقوٰی قرار دیا گیا ہے۔
یعنی دل کے ان افعال سے جن کی بنیاد تقوٰی ہے۔