Lakum feehaa manaafi`u ilaaa ajalim musamman summa mahilluhaaa ilal Baitil `Ateeq
ترجمہ (جالندھری)
ان میں ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے فائدے ہیں پھر ان کو خانہٴ قدیم (یعنی بیت الله) تک پہنچانا (اور ذبح ہونا) ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لَكُمْ فِيهَا﴾ أي: في البُدْن ﴿مَنَافِعُ﴾ قبلَ تعيينها للهَدْي؛ من دَرِّها، ونَسْلها، وأصوافِها، وأوبارِها، وركوبِ ظُهورها ﴿إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى﴾ وهو أن يُسمِّيها ويوجبَها هديًا، فإذا فعلَ ذلك، لم يكن له شيءٌ من منافعها، ويستثنى من ذلك الركوب، فيجوزُ أن يركبَ الهديَ لحاجةٍ بلا ضرر ﴿ثُمَّ مَحِلُّهَا﴾ أي: حيث يحلُّ نحرُها ﴿إِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيق﴾ والمراد: الحرمُ كلُّه، فتُنحرُ فيه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان میں تمہارے لئے ایک مقرر وقت تک فائده ہے۱ پھر ان کے حلال ہونے کی جگہ خانہ کعبہ ہے.<br>۲
حواشی
(1) وہ فائدہ، سواری، دودھ، مزید نسل اور اون وغیرہ کا حصول ہے۔
وقت مقرر مراد (ذبح کرنا) ہے یعنی ذبح نہ ہونے تک تمہیں ان سے مذکورہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
اس سے معلوم ہوا کہ قربانی کے جانور سے، جب تک وہ ذبح نہ ہو جائے فائدہ اٹھانا جائز ہے۔
صحیح حدیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔
ایک آدمی ایک قربانی کا جانور اپنے ساتھ ہانکے لے جا رہا تھا۔
نبی (صلى الله عليه وسلم) نے اس سے فرمایا اس پر سوار ہو جا، اس نے کہا یہ حج کی قربانی ہے، آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، اس پر سوار ہو جا۔
(صحيح بخاري، كتاب الحج، باب ركوب البدن)