فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ اقْرَءُوا۟ كِتَٰبِيَهْ ١٩
Fa ammaa man ootiya kitaabahoo biyameenihee fa yaqoolu haaa`umuq ra`oo kitaabiyah
ترجمہ (جالندھری)
تو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ لیجیئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیئے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ﴾ سرورًا بما فيه: ﴿هَاؤُمُ﴾ أي: خذُوا ﴿اقْرَؤُوا كِتَابِيه﴾ الهاءُ للوقف.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
سو جسے اس کا نامہٴ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وه کہنے لگے گا۱ کہ لو میرا نامہٴ اعمال پڑھو.<br>۲
حواشی
(1) جو اس کی سعادت، نجات اور کامیابی کی دلیل ہوگا۔(2) یعنی وہ مارے خوشی کے ہر ایک کو کہے گا کہ لو، میرا اعمال نامہ پڑھ لو میرا اعمال نامہ تو مجھے مل گیا، اس لئے کہ اسے پتہ ہوگا کہ اس میں اس کی نیکیاں ہی نیکیاں ہوں گی، کچھ برائیاں ہونگی تو اللہ نے معاف فرما دی ہونگی۔یا ان برائیوں کو بھی حسنات میں تبدیل کیا ہوگا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے ساتھ فضل و کرم کی یہ مختلف صورتیں اختیان فرمائے گا۔