وَتِلْكَ عَادٌ ۖ جَحَدُوا۟ بِـَٔايَٰتِ رَبِّهِمْ وَعَصَوْا۟ رُسُلَهُۥ وَاتَّبَعُوٓا۟ أَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ ٥٩
Wa tilka `aad, jahadoo bi Aayaati Rabbihim wa `asaw Rusulahoo wattaba`ooo amra kulli jabbaarin `aneed
ترجمہ (جالندھری)
یہ (وہی) عاد ہیں جنہوں نے خدا کی نشانیوں سے انکار کیا اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی اور ہر متکبر وسرکش کا کہا مانا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَتِلْكَ عَادٌ﴾ إشارةٌ إلى قبورِهم وآثارِهم ﴿جَحَدُواْ بِآيَاتِ رَبِّهِمْ﴾ كفروا بها ﴿وَعَصَوْاْ رُسُلَهُ﴾ يعني: هودًا، ذُكر بلفظِ الجمع؛ لأنَّ من كَذَّب رسولًا واحدًا، كانَ كَمَنْ كَذَّبَ جميعَ الرُّسُلِ ﴿وَاتَّبَعُواْ﴾ يعني: السفْلَةَ ﴿أَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيد﴾ معاندٍ؛ أي: معارِضٍ بالخلافِ، وهم رؤساؤهم ومقدَّموهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ تھی قوم عاد، جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی۱ نافرمانی کی اور ہر ایک سرکش نافرمان کے حکم کی تابعداری کی.<br>۲
حواشی
(1) عاد کی طرف صرف ایک نبی حضرت ہود (عليه السلام) ہی بھیجے گئے تھے، یہاں اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ انہوں نے اللہ کے رسولوں کی نافرمانی کی۔ اس سے یا تو یہ واضح کرنا مقصود ہے کہ ایک رسول کی تکذیب، یہ گویا تمام رسولوں کی تکذیب ہے۔ کیونکہ تمام رسولوں پر ایمان رکھنا ضروری ہے۔ یا مطلب یہ ہے کہ یہ قوم اپنے کفر اور انکار میں اتنی آگے بڑھ چکی تھی کہ حضرت ہود (عليه السلام) کے بعد اگر ہم اس قوم میں متعدد رسول بھی بھیجتے، تو یہ قوم ان سب کی تکذیب ہی کرتی۔ اور اس سے قطعاً یہ امید نہ تھی کہ وہ کسی بھی رسول پر ایمان لے آتی۔ یا ہو سکتا ہے کہ اور بھی انبیاء بھیجے گئے ہوں اور اس قوم نے ہر ایک کی تکذیب کی۔(2) یعنی اللہ کے پیغمبروں کی تکذیب کی لیکن جو لوگ اللہ کے حکموں سے سرکشی کرنے والے اور نافرمان تھے، ان کی اس قوم نے پیروی کی۔