Wa annaa minnas saalihoona wa minnaa doona zaalika kunnaa taraaa`ilqa qidadaa
ترجمہ (جالندھری)
اور یہ کہ ہم میں کوئی نیک ہیں اور کوئی اور طرح کے۔ ہمارے کئی طرح کے مذہب ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ﴾ المؤمنون الأبرارُ ﴿وَمِنَّا دُونَ ذَلِكَ﴾ أي: قومٌ دون ذلك، وهم المقتصدون ﴿كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا﴾ مذاهبَ وفرقًا مختلفةَ الأهواء، والقِدَّةُ: القطعةُ من الشيء.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور یہ کہ (بیشک) بعض تو ہم میں نیکو کار ہیں اور بعض اس کے برعکس بھی ہیں، ہم مختلف طریقوں سے بٹے ہوئے ہیں.۱
حواشی
(1) قِدَدٌ چیز کا ٹکڑا(صَارَ القَوْمُ قِدَدًا) اس وقت بولتے ہیں جب ان کے احوال ایک دوسرے سے مختلف ہوں ،یعنی ہم متفرق جماعتوں میں بٹے ہوئے ہیں مطلب یہ کہ جنات میں بھی مسلمان، کافر، یہودی، عیسائی، مجوسی وغیرہ ہیں، بعض کہتے ہیں ان میں بھی مسلمانوں کی طرح قدریہ، مرحبئہ اور رافضہ و غیرہ ہیں (فتح القدیر)