قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الجن

سورۃ الجن آیت ۱۸ کی تفسیر

Surah Jinn Ayat 18 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَأَنَّ الْمَسَٰجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا۟ مَعَ اللَّهِ أَحَدًا ١٨

Wa annal masaajida lillaahi falaa tad`oo ma`al laahi ahadaa

ترجمہ (جالندھری)

اور یہ کہ مسجدیں (خاص) خدا کی ہیں تو خدا کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرو

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ﴾ المبنيةَ للصلاة ﴿لِلَّهِ﴾ تُفرد للصلاةِ والدعاءِ، وكلِّ ما هو خالصٌ لله تعالى، ولا يُجعل فيها لغيرِ الله نصيبٌ ﴿فَلاَ تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا﴾ فلا تعبُدوا فيها غيرَه سبحانه.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور یہ کہ مسجدیں صرف اللہ ہی کے لئے خاص ہیں پس اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو.۱

حواشی

  1. (1) مسجد کے معنی ہیں سجدہ گاہ۔
    سجدہ بھی ایک رکن نماز ہے اس لیے نماز پڑھنے کی جگہ مسجد کہا جاتا ہے آیت کا مطلب واضح ہے کہ مسجدوں کا مقصد صرف ایک اللہ کی عبادت ہے اس لیے مسجدوں میں کسی اور کی عبادت کسی اور سے دعا ومناجات کسی اور (رضي الله عنه) سے استغاثہ و استمداد جائز نہیں۔یہ امور ویسے تو مطلقا ہی ممنوع ہیں اور کہیں بھی غیر اللہ کی عبادت جائز نہیں ہے لیکن مسجدوں کا بطور خاص اس لئے ذکر کیا ہے کہ ان کے قیام کا مقصد ہی اللہ کی عبادت ہے ۔اگر یہاں بھی غیر اللہ کو پکارنا شروع کر دیا گیا تو یہ نہایت ہی قبیح او ظالمانہ حرکت ہوگی ۔لیکن بدقسمتی سے بعض نادان مسلمان اب مسجدوں میں بھی اللہ کے ساتھ دوسروں کو بھی مدد کے لئے پکارتے ہیں ۔بلکہ مسجدوں میں ایسے کتبے آویزاں کیے ہوئے ہیں جن میں اللہ کو چھوڑ کر دوسروں سے استغاثہ کیا گیا ہے ۔آہ! فَلْيَبْكِ عَلَى الإِسْلامِ مَنْ كَانَ بَاكِيًا۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ