Wa aakhareena minhum lammaa yalhaqoo bihim wa huwal `azeezul hakeem
ترجمہ (جالندھری)
اور ان میں سے اور لوگوں کی طرف بھی (ان کو بھیجا ہے) جو ابھی ان (مسلمانوں سے) نہیں ملے۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَآخَرِينَ مِنْهُمْ﴾: عطفٌ على «الأُميِّين»؛ أي: بعثَ في الأُميِّين الذين في عصره، وفي آخَرِين من الأُميِّين ﴿لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ﴾ أي: لم يلحقوا بهم بعدُ، وسيلحقون، وهم الذين يأتونَ بعد الصحابةِ إلى يوم القيامة، وقيل: هم العجم، أي: وآخَرِين من جنسِهم ﴿وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيم﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور دوسروں کے لیے بھی انہیں میں سے جو اب تک ان سے نہیں۱ ملے۔ اور وہی غالب باحکمت ہے.
حواشی
(1) یہ أُمِّيِّينَ پر عطف ہے یعنی بَعَثَ فِي آخَرِينَ مِنْهُمْ آخَرِينَ سے فارس اور دیگر غیر عرب لوگ ہیں جو قیامت تک آپ (صلى الله عليه وسلم) پر ایمان لانے والے ہوں گے۔
بعض کہتے ہیں کہ عرب وعجم کے وہ تمام لوگ ہیں جو عہد صحابہ (رضي الله عنهم) کے بعد قیامت تک ہوں گے چنانچہ اس میں فارس، روم، بربر، سوڈان، ترک، مغول، کرد، چینی اور اہل ہند وغیرہ سب آجاتے ہیں۔
یعنی آپ (صلى الله عليه وسلم) کی نبوت سب کے لیے ہے چنانچہ یہ سب ہی آپ (صلى الله عليه وسلم) پر ایمان لائے۔
اور اسلام لانے کے بعد یہ بھی مِنْهُمْ کا مصداق یعنی اولین اسلام لانے والے أُمِّيِّينَ میں سے ہوگئے کیونکہ تمام مسلمان امت واحدہ ہیں۔
اسی ضمیر کی وجہ سے بعض کہتے ہیں کہ آخرین سے مراد بعد میں ہونے والے عرب ہیں کیونکہ مِنْهُمْ کی ضمیر کا مرجع أُمِّيِّين َ ہیں۔
(فتح القدیر)۔