قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الجمعہ

سورۃ الجمعہ آیت ۹ کی تفسیر

Surah Jumuah Ayat 9 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يَٰٓأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا نُودِىَ لِلصَّلَوٰةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا۟ إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا۟ الْبَيْعَ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ٩

Yaaa ayyuhal lazeena aamanoo izaa noodiya lis-Salaati miny yawmil Jumu`ati fas`aw ilaa zikril laahi wa zarul bai`; zaalikum khayrul lakum in kuntum ta`lamoon

ترجمہ (جالندھری)

مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے تو خدا کی یاد (یعنی نماز) کے لئے جلدی کرو اور (خریدو) فروخت ترک کردو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِي﴾ أي: أُذِّنَ ﴿لِلصَّلاَةِ مِن﴾ أي: في ﴿يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا﴾ فامضوا، والمرادُ بالسعي: المبادرةُ بالنيةِ والجدِّ والمشي، وليس المرادُ الإسراعَ في المشي ﴿إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ﴾ هو الصلاةُ ﴿وَذَرُوا الْبَيْعَ﴾ والشراء ﴿ذَلِكُمْ﴾ المذكورُ ﴿خَيْرٌ لَّكُمْ﴾ من المعاملة؛ فإن نفعَ الآخرةِ خيرٌ وأبقى ﴿إِن كُنتُمْ تَعْلَمُون﴾ مصالحَ أنفسكم ومضارَّها.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اے وه لوگو جو ایمان ﻻئے ہو! جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید وفروخت چھوڑ دو۱ ۔ یہ تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے اگر تم جانتے ہو.

حواشی

  1. (1) یہ اذان کس طرح دی جائے اس کے الفاظ کیا ہوں؟ یہ قرآن میں کہیں نہیں ہے۔
    البتہ حدیث میں ہے جس سے معلوم ہوا کہ حدیث کے بغیر قرآن کو سمجھنا ممکن ہے نہ اس پر عمل کرنا ہی۔
    جمعہ کو ، جمعہ اس لیے کہتے ہیں کہ اس دن اللہ تعالیٰ ہر چیز کی پیدائش سے فارغ ہوگیا تھا، یوں گویا تمام مخلوقات کا اس دن اجتماع ہوگیا، یا نماز کے لیے لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے اس بنا پر کہتے ہیں۔
    (فتح القدیر) فَاسْعَوْا کا مطلب یہ نہیں کہ دوڑ کر آؤ، بلکہ یہ ہےکہ اذان کے فوراً بعد آجاؤ اور کاروبار بند کر دو۔
    کیونکہ نماز کے لیے دوڑ کر آنا ممنوع ہے، وقار اور سکینت کے ساتھ آنے کی تاکید کی گئی ہے۔
    (صحيح بخاري، كتاب الأذان وصحيح مسلم، كتاب المساجد) بعض حضرات نے ذَرُوا الْبَيْعَ (خرید وفروخت چھوڑ دو) سے استدلال کیا ہے کہ جمعہ صرف شہروں میں فرض ہے ، اہل دیہات پر نہیں۔
    کیونکہ کاروبار اور خرید وفروخت شہروں میں ہی ہوتی ہے، دیہاتوں میں نہیں۔
    حالانکہ اول تو دنیا میں کوئی گاؤں ایسا نہیں جہاں خرید وفروخت اور کاروبار نہ ہوتا ہو، اس لیے یہ دعویٰ ہی خلاف واقعہ ہے۔
    دوسرا بیع اور کاروبار سے مطلب، دنیا کے مشاغل ہیں، وہ جیسے بھی اور جس قسم کے بھی ہوں۔
    اذان جمعہ کے بعد انہیں ترک کر دیا جائے۔
    کیا اہل دیہات کے مشاغل دنیا نہیں ہوتے؟ کیا کھیتی باڑی، کاروبار اور مشاغل دنیا سے مختلف چیز ہے؟

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ