Wa izi`tazal tumoohum wa maa ya`budoona illal laaha faawooo ilal kahfi yanshur lakum Rabbukum mir rahmatihee wa yuhaiyi` lakum min amrikum mirfaqa
ترجمہ (جالندھری)
اور جب تم نے ان (مشرکوں) سے اور جن کی یہ خدا کے سوا عبادت کرتے ہیں ان سے کنارہ کرلیا ہے تو غار میں چل رہو تمہارا پروردگار تمہارے لئے اپنی رحمت وسیع کردے گا اور تمہارے کاموں میں آسانی (کے سامان) مہیا کرے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم قال بعضُهم لبعضٍ: ﴿وَإِذِ اعْتَزَلْتُمُوهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ﴾ أي: اعتزلتُم قومَكم ومعبودَهم ﴿إِلاَّ اللَّهَ﴾ فإنكم لم تعتزِلوا عبادتَه، المعنى: إذ بَعُدْتُم عن قومكم ومرادِهم ﴿فَأْوُوا إِلَى الْكَهْفِ﴾ فالجؤوا إليه ﴿يَنشُرْ﴾ يبسُطْ ﴿لَكُمْ رَبُّكُم مِّن رَّحمته﴾ بأن يُسهِّلها عليكم، ويُعيذَكم من عدوِّكم ﴿ويُهَيِّئْ﴾ يُسهِّل ﴿لَكُم مِّنْ أَمْرِكُم مِّرْفَقًا﴾ ما يرتَفِقُ به الإنسان، قالوا ذلك توكُّلًا على الله.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جب کہ تم ان سے اور اللہ کے سوا ان کے اور معبودوں سے کناره کش ہوگئے تو اب تم کسی غار میں ۱ جا بیٹھو، تمہارا رب تم پر اپنی رحمت پھیلا دے گا اور تمہارے لئے تمہارے کام میں سہولت مہیا کردے گ.ا
حواشی
(1) یعنی جب تم نے اپنی قوم کے معبودوں سے کنارہ کشی کر لی ہے، تو اب جسمانی طور پر بھی ان سے علیحدگی اختیار کر لو۔
یہ اصحاب کہف نے آپس میں کہا۔
چنانچہ اس کے بعد وہ ایک غار میں جا چھپے، جب ان کے غائب ہونے کی خبر مشہور ہوئی تو تلاش کیا گیا، لیکن وہ اسی طرح ناکام رہے، جس طرح نبی (صلى الله عليه وسلم) کی تلاش میں کفار مکہ غار ثور تک پہنچ جانے کے باوجود، جس میں آپ (صلى الله عليه وسلم) حضرت ابو بکر (رضي الله عنه) کے ساتھ موجود تھے، ناکام رہے تھے۔