Illaaa any yashaaa`al laah; wazkur Rabbaka izaa naseeta wa qul `asaaa any yahdiyani Rabbee li aqraba min haazaa rashadaa
ترجمہ (جالندھری)
مگر (انشاء الله کہہ کر یعنی اگر) خدا چاہے تو (کردوں گا) اور جب خدا کا نام لینا بھول جاؤ تو یاد آنے پر لے لو۔ اور کہہ دو کہ امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کی باتیں بتائے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِلاَّ أَن يَشَاء اللَّهُ﴾ تقديرُ الكلام: إلا أنْ تقولَ: «إلَّا أنْ يشاء الله»، أو إلَّا أن تقولَ: «إن شاء الله»، فالمعنى: إلا أن تذكرَ مشيئةَ الله ﴿وَاذْكُر رَّبَّكَ﴾ بالاستغفارِ ﴿إِذَا نَسِيتَ﴾ الاستثناءَ بقولك: «إن شاء الله» ﴿وَقُلْ عَسَى أَن يَهْدِيَنِ رَبِّي﴾ يدلَّني ﴿لأَقْرَبَ مِنْ هَذَا رَشَدًا﴾ أي: يُثبِّتني على طريقٍ هو أقربُ إليه وأرشَدُ.
والإشارةُ بـ (هذا) إلى الاستدراكِ الذي يقَعُ من ناسي الاستثناء، فيكون المعنى: وارجُ من الله أن يهديَكَ، فيُذكِّرك أن لا تَعِدَ وعداً ببيان شيء دون إذنِ الله.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
مگر ساتھ ہی انشاءاللہ کہہ لینا۱ ۔ اور جب بھی بھولے، اپنے پروردگار کی یاد کر لیا کرنا<br>۲ اور کہتے رہنا کہ مجھے پوری امید ہے کہ میرا رب مجھے اس سے بھی زیاده ہدایت کے قریب کی بات کی رہبری کرے.<br>۳
حواشی
(1) مفسرین کہتے ہیں کہ یہودیوں نے نبی سے تین باتیں پوچھی تھیں، روح کی حقیقت کیا ہے اور اصحاب کہف اور ذوالقرنین کون تھے؟ کہتے ہیں کہ یہی سوال اس سورت کے نزول کا سبب بنا نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا میں تمہیں کل جواب دونگا، لیکن اس کے بعد 15 دن تک جبرائیل وحی لے کر نہیں آئے۔ پھر جب آئے تو اللہ تعالٰی نے ان شاء اللہ کہنے کا یہ حکم دیا۔ آیت میں ”غد“ سے مراد مستقبل ہے یعنی جب بھی مستقبل قریب یا بعید میں کوئی کام کرنے کا عزم کرو تو ان شاء اللہ ضرور کہا کرو۔ کیونکہ انسان کو تو پتہ نہیں کہ جس بات کا عزم کر رہا ہے، اس کی توفیق بھی اسے اللہ کی مشیت سے ملتی ہے یا نہیں۔(2) یعنی اگر کلام یا وعدہ کرتے وقت ان شاء اللہ کہنا بھول جاؤ، تو جس وقت یاد آجائے ان شاء اللہ کہہ لیا کرو، یا پھر رب کو یاد کرنے کا مطلب، اس کی تسبیح و تحمید اور اس سے استفغار ہے۔
(3) یعنی میں جس کا عزم ظاہر کر رہا ہوں، ممکن ہے اللہ تعالٰی اس سے زیادہ بہتر اور مفید کام کی طرف میری رہنمائی فرما دے۔