Watlu maaa oohiya ilaika min Kitaabi Rabbika laa mubaddila li Kalimaatihee wa lan tajida min doonihee multahadaa
ترجمہ (جالندھری)
اور اپنے پروردگار کی کتاب جو تمہارے پاس بھیجی جاتی ہے پڑھتے رہا کرو۔ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں۔ اور اس کے سوا تم کہیں پناہ کی جگہ بھی نہیں پاؤ گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ولمَّا قيل للنبيِّ صلى الله عليه وسلم : (ائْتِ بِقُرْآنٍ غَيْرِ هَـذَا أَوْ بَدِّلْهُ) [يونس: 15] نزلَ: ﴿وَاتْلُ﴾ واقرأْ يا محمدُ ﴿مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن كِتَابِ رَبِّكَ﴾ أي: القرآن، واعمَلْ به ﴿لاَ مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ﴾ أي: لا يقدِرُ أحدٌ على تبديل كلماته الكونية، ولا يقدِرُ أحدٌ شرعاً على تبديل كلماته الشرعية ﴿وَلَن تَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا﴾ ملجًأ يُلجأُ إليه فإذا تعيَّن أنه وحدَه الملجأُ في كلِّ الأمور، تعيَّن أن يكون هو المألوه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تیری جانب جو تیرے رب کی کتاب وحی کی گئی ہے اسے پڑھتا ره۱ ، اس کی باتوں کو کوئی بدلنے واﻻ نہیں تو اس کے سوا ہرگزکوئی پناه کی جگہ نہ پائے گا.<br>۲
حواشی
(1) ویسے تو یہ حکم عام ہے کہ جس چیز کی بھی وحی آپ کی طرف کی جائے، اس کی تلاوت فرمائیں اور لوگوں کو اس کی تعلیم دیں۔ لیکن اصحاب کہف کے قصے کے خاتمے پر اس حکم سے مراد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اصحاب کہف کے بارے میں لوگ جو چاہیں، کہتے پھریں۔ لیکن اللہ تعالٰی نے اس کے بارے میں اپنی کتاب میں جو کچھ اور جتنا کچھ بیان فرما دیا ہے، وہی صحیح ہے، وہی لوگوں کو پڑھ کر سنا دیجئے، اس سے زیادہ دیگر باتوں کی طرف دھیان نہ دیجئے۔(2) یعنی اگر اسے بیان کرنے سے گریز و انحراف کیا، یا اس کے کلمات میں تغیر و تبدیلی کی کوشش کی، تو اللہ سے آپ کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا۔ خطاب اگرچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) سے ہے، لیکن اصل مخاطب امت ہے۔