Wasbir nafsaka ma`al lazeena yad`oona Rabbahum bilghadaati wal`ashiyyi yureedoona Wajhahoo wa laa ta`du `aynaaka `anhum tureedu zeenatal hayaatid dunyaa wa laa tuti` man aghfalnaa qalbahoo `an zikrinaa wattaba`a hawaahu wa kaana amruhoo furutaa
ترجمہ (جالندھری)
اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے اور اس کی خوشنودی کے طالب ہیں۔ ان کے ساتھ صبر کرتے رہو۔ اور تمہاری نگاہیں ان میں (گزر کر اور طرف) نہ دوڑیں کہ تم آرائشِ زندگانی دنیا کے خواستگار ہوجاؤ۔ اور جس شخص کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیا ہے اور وہ اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گیا ہے اس کا کہا نہ ماننا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ولمَّا طلب عُيينة بنُ حِصْن الفَزاريُّ وأصحابُه من النبيِّ صلى الله عليه وسلم إبعادَ أبي ذرٍّ وأصحابَه من الفقراء من مجلسه؛ لرثاثةِ حالهم؛ ليجلسوا إليه، نزلَ: ﴿وَاصْبِرْ نَفْسَكَ﴾ أي: احبِسْها، وثبّتها ﴿مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ﴾ طرفَي النهار ﴿يُرِيدُونَ وَجْهَهُ﴾ تعالى، لا يبتغونَ عرَضًا من الدنيا ﴿وَلاَ تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ﴾ لا تُجاوِزْهم نظرَكَ إلى غيرِهم ﴿تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ أي: لا تطرُد الفقراءَ لفقرِهم ورثاثةِ حالهم، ولا تملْ إلى الأغنياءِ لجمالهم وغِناهم ﴿وَلاَ تُطِعْ﴾ في طردِهم ﴿مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ﴾ هو عُيينة وأصحابُه ﴿عَن ذِكْرِنَا﴾ عن القرآنِ والتوحيدِ ﴿وَاتَّبَعَ هَوَاهُ﴾ في الشِّرك وطلبِ الشهوات ﴿وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا﴾ سرفًا وتضييعًا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اپنے آپ کو انہیں کے ساتھ رکھا کر جو اپنے پروردگار کو صبح شام پکارتے ہیں اور اسی کے چہرے کے ارادے رکھتے ہیں (رضامندی چاہتے ہیں)، خبردار! تیری نگاہیں ان سے نہ ہٹنے پائیں۱ کہ دنیوی زندگی کے ٹھاٹھ کے ارادے میں لگ<br>۲ جا۔ دیکھ اس کا کہنا نہ ماننا جس کے دل کو ہم نے اپنے ذکر سے غافل کردیا ہے اور جو اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور جس کا کام حد سے گزر چکا ہے.<br>۳
حواشی
(1) یہ وہی حکم ہے جو اس کے قبل سورہ الا نعام: 52 میں گزر چکا ہے۔ مراد ان سے وہ صحابہ کرام (رضي الله عنهم) ہیں جو غریب اور کمزور تھے۔ جن کے ساتھ بیٹھنا اشراف قریش کو گوارا نہ تھا۔ حضرت سعد بن ابی وقاص(رضي الله عنه) فرماتے ہیں کہ ہم چھ آدمی نبی (صلى الله عليه وسلم) کے ساتھ تھے، میرے علاوہ بلال، ابن مسعود، ایک ہذلی اور دو صحابی (رضي الله عنهم) اور تھے۔ قریش مکہ نے خواہش ظاہر کی کہ ان لوگوں کو اپنے پاس سے ہٹا دو تاکہ ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ کی بات سنیں، نبی (صلى الله عليه وسلم) کے دل میں آیا کہ چلو شاید میری بات سننے سے ان کے دلوں کی دنیا بدل جائے۔ لیکن اللہ تعالٰی نے سختی کے ساتھ ایسا کرنے سے منع فرما دیا (صحيح مسلم- فضائل الصحابة، باب فضل سعد بن أبي وقاص)(2) یعنی ان کو دور کر کے آپ اصحاب شرف و اہل غنی کو اپنے قریب کرنا چاہتے ہیں۔
(3) فُرُطًا اگر افراط سے ہو تو معنی ہوں گے حد سے متجاوز اور اگر تفریط سے ہو تو معنی ہوں گے کہ ان کا کام تفریط پر مبنی ہے جس کا نتیجہ ضیاع اور ہلاکت ہے۔