Fantalaqaa hattaa izaa laqiyaa ghulaaman faqatalahoo qaala aqatalta nafsan zakiy yatam bighairi nafs; laqad ji`ta shai`an nukraa
ترجمہ (جالندھری)
پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ (رستے میں) ایک لڑکا ملا تو (خضر نے) اُسے مار ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کہ آپ نے ایک بےگناہ شخص کو ناحق بغیر قصاص کے مار ڈالا۔ (یہ تو) آپ نے بری بات کی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَانطَلَقَا﴾ بعد خروجهما من السَّفينة ﴿حَتَّى إِذَا لَقِيَا غُلاَمًا﴾ لم يبلُغِ الحنثَ ﴿فَقَتَلَهُ قَالَ﴾ موسى توبيخًا: ﴿أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً﴾ أي: طاهرةً من الذُّنوب ﴿بِغَيْرِ نَفْسٍ﴾ لم تقتُلْه قِصاصًا ﴿لَّقَدْ جِئْتَ شَيْئًا نُّكْرًا﴾ أي: منكَرًا
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر دونوں چلے، یہاں تک کہ ایک۱ لڑکے کو پایا، اس نے اسے مار ڈاﻻ، موسیٰ نے کہا کہ کیا آپ نے ایک پاک جان کو بغیر کسی جان کے عوض مار ڈاﻻ؟ بےشک آپ نے تو بڑی ناپسندیده حرکت کی.<br>۲
حواشی
(1) غلام سے مراد بالغ جوان بھی ہو سکتا ہے اور نابالغ بچہ بھی۔(2) نُكْرًا یعنی ”فَظِيعًا مُنْكَرًا لا يُعْرَفُ فِي الشَّرْعِ“ کہ ایسا بڑا برا کام جس کی شریعت میں گنجائش نہیں، بعض نے کہا ہے کہ اس کے معنی ہیں ”أَنْكَرُ مِنَ الأَمْرِ الأَوَّلِ“ پہلے کام (کشتی کے تختے توڑنے) سے زیادہ برا کام۔ اس لئے کہ قتل، ایسا کام ہے جس کا تدارک اور ازالہ ممکن نہیں۔ جبکہ کشتی کے تختے اکھیڑ دینا، ایسا کام ہے جس کا تدارک اور ازالہ کیا جا سکتا ہے، کیونکہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو جو علم شریعت حاصل تھا، اس کی رو سے حضرت خضر کا یہ کام بہرحال خلاف شرع تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے اعتراض کیا اور اسے نہایت برا کام قرار دیا۔