Aatoonee zubaral hadeed, hattaaa izaa saawaa bainas sadafaini qaalan fukhoo hattaaa izaa ja`alahoo naaran qaala aatooneee ufrigh `alaihi qitraa
ترجمہ (جالندھری)
تو تم لوہے کے (بڑے بڑے) تختے لاؤ (چنانچہ کام جاری کردیا گیا) یہاں تک کہ جب اس نے دونوں پہاڑوں کے درمیان (کا حصہ) برابر کر دیا۔ اور کہا کہ (اب اسے) دھونکو۔ یہاں تک کہ جب اس کو (دھونک دھونک) کر آگ کر دیا تو کہا کہ (اب) میرے پاس تانبہ لاؤ اس پر پگھلا کر ڈال دوں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم قال: ﴿آتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ﴾ قِطَعَه، فجعلَ الأساسَ من الصخرِ والنُّحاس المذاب، والبنيانَ من زُبرِ الحديد بعضها فوق بعض، وجعلَ بينهما الحطبَ والفَحْم ﴿حَتَّى إِذَا سَاوَى﴾ أي: ملأ ﴿بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ﴾ معناها: الناحيتان من الجبلَين؛ لأنهما يتصادفان؛ أي: يتقابلان.
فلمَّا ملأ ما بينهما بالزُّبر والحطَبِ، ووضعَ حولَه منافِخَ ﴿قَالَ انفُخُوا﴾ فنفَخُوا النارَ ﴿حَتَّى إِذَا جَعَلَهُ﴾ أي: الحديدَ ﴿نَارًا﴾ أي: كالنار ﴿قَالَ آتُونِي﴾ من الإعطاءِ ﴿أُفْرِغْ﴾ أصُبَّ ﴿عَلَيْهِ قِطْرًا﴾ نحاسًا مذابًا يتخلَّل الحديدَ، فيزيده صلابةً بإضافةِ النحاسِ إليه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
مجھے لوہے کی چادریں ﻻ دو۔ یہاں تک کہ جب ان دونوں پہاڑوں کے درمیان دیوار برابر کر دی۱ تو حکم دیا کہ آگ تیز جلاؤ تاوقتیکہ لوہے کی ان چادروں کو بالکل آگ کر دیا، تو فرمایا میرے پاس ﻻؤ اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈال دوں.<br>۲
حواشی
(1) بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ یعنی دونوں پہاڑوں کے سروں کے درمیان جو خلا تھا، اسے لوہے کی چھوٹی چھوٹی چادروں سے پر کر دیا۔(2) قِطْرًا ۔ پگھلا ہوا سیسہ، یا لوہا یا تانبا۔ یعنی لوہے کی چادروں کو خوب گرم کر کے ان پر پگھلا ہوا لوہا، تانبا یا سیسہ ڈالنے سے وہ پہاڑی درہ یا راستہ ایسا مضبوط ہو گیا کہ اسے عبور کر کے یا توڑ کر یاجوج ماجوج کا ادھر دوسری طرف انسانی آبادیوں میں آنا ناممکن ہوگیا۔