Wa law annamaa fil ardi min shajaratin aqlaamunw wal bahru yamudduhoo mim ba`dihee sab`atu abhurim maa nafidat Kalimaatul laah; innal laaha `azeezun Hakeem
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر یوں ہو کہ زمین میں جتنے درخت ہیں (سب کے سب) قلم ہوں اور سمندر (کا تمام پانی) سیاہی ہو (اور) اس کے بعد سات سمندر اور (سیاہی ہو جائیں) تو خدا کی باتیں (یعنی اس کی صفتیں) ختم نہ ہوں۔ بیشک خدا غالب حکمت والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَوْ أَنَّمَا فِي الأَرْضِ مِن شَجَرَةٍ أَقْلاَمٌ﴾ أي: شجرةٍ شجرةٍ حتى لا يبقى من جنسِ الشجرِ واحدةً إلا قد بُريت أقلامًا ﴿وَالْبَحْرُ يَمُدُّهُ﴾ يزيدُه، وينصبُّ فيه ﴿مِن بَعْدِهِ﴾ أي: من خلفِه ﴿سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ﴾ المعنى: لو أن جميعَ أشجارِ الأرضِ أقلامٌ، وتنصبُّ في البحرِ سبعةُ أبحرٍ، ومياهُها مداد، فكُتب بتلك الأقلامِ وذلك المِداد، لنفدَتِ الأقلامُ والمِدادُ، ولم تنفَدْ ﴿كَلِمَاتُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيم﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
روئے زمین کے (تمام) درختوں کے اگر قلمیں ہو جائیں اور تمام سمندروں کی سیاہی ہو اور ان کے بعد سات سمندر اور ہوں تاہم اللہ کے کلمات ختم نہیں ہو سکتے۱ ، بیشک اللہ تعالیٰ غالب اور باحکمت ہے.
حواشی
(1) اس میں اللہ تعالیٰ کی عظمت وکبریائی، جلالت شان، اس کے اسمائے حسنیٰ اور صفات علیا اور اس کے وہ کلمات جو اس کی عظمتوں پر دلالت کناں ہیں کا بیان ہے کہ وہ اتنے ہیں کہ کسی کے لئے ان کا احاطہ یا ان سے آگاہی یا ان کی کنہ اور حقیقت تک پہنچنا ممکن ہی نہیں ہے۔
اگر کوئی ان کو شمار کرنا اور حیطۂ تحریر میں لانا چاہے، تو دنیا بھر کے درختوں کے قلم گھس جائیں، سمندروں کے پانی کی بنائی ہوئی سیاہی ختم ہو جائے، لیکن اللہ کی معلومات، اس کے تخلیق وصنعت کے عجائبات اور اس کی عظمت وجلالت کے مظاہر کو شمار نہیں کیا جا سکتا۔
سات سمندر بطور مبالغہ ہے، حصر مراد نہیں ہے، اس لئے کہ اللہ کی آیات وکلمات کا حصرواحصا ممکن ہی نہیں (ابن کثیر) اسی مفہوم کی آیت سورۂ کہف کے آخر میں گزر چکی ہے۔