وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ ٢٧
Wallazeena hum min `azaabi Rabbihim mushfiqoon
ترجمہ (جالندھری)
اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُون﴾ خائفون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں.۱
حواشی
(1) یعنی اطاعت اور اعمال صالحہ کے باوجود اللہ کی عظمت وجلالت کے پیش نظر اس کی گرفت سے لرزاں وترساں رہتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ جب تک اللہ کی رحمت ہمیں اپنے دامن میں نہیں ڈھانک لے گی ہمارے یہ اعمال نجات کے لیے کافی نہیں ہوں گے جیسا کہ اس مفہوم کی حدیث پہلے گزر چکی ہے۔