يَٰيَحْيَىٰ خُذِ الْكِتَٰبَ بِقُوَّةٍ ۖ وَءَاتَيْنَٰهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا ١٢
Yaa Yahyaa khuzil Kitaaba biquwwatinw wa aatainaahul hukma saiyyaa
ترجمہ (جالندھری)
اے یحییٰ (ہماری) کتاب کو زور سے پکڑے رہو۔ اور ہم نے ان کو لڑکپن میں دانائی عطا فرمائی تھی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَايَحْيَى خُذِ الْكِتَابَ﴾ أي: التوراةَ ﴿بِقُوَّةٍ﴾ بجدٍّ واجتهادٍ ﴿وَآتَيْنَاهُ الْحُكْمَ﴾ النبوَّةَ، وقيل: الفهمَ للتوراةِ ﴿صَبِيًّا﴾ شابًّا لم يبلُغْ حدَّ الكهول.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اے یحيٰ! میری کتاب۱ کو مضبوطی سے تھام لے اور ہم نے اسے لڑکپن ہی سے دانائی عطا فرما دی.<br>۲
حواشی
(1) یعنی اللہ نے حضرت زکریا (عليه السلام) کو یٰحیٰی (عليه السلام) عطا فرمایا اور جب وہ کچھ بڑا ہوا، گو ابھی بچہ ہی تھا، اسے اللہ نے کتاب کو مضبوطی سے پکڑنے یعنی اس پر عمل کرنے کا حکم دیا۔ کتاب سے مراد تورات ہے یا ان پر مخصوص نازل کردہ کوئی کتاب ہے جس کا ہمیں علم نہیں۔(2) حُکْم سے مراد دانائی، عقل، شعور، کتاب میں درج احکام دین کی سمجھ، علم وعمل کی جامعیت یا نبوت سے مراد ہے۔ امام شوکانی فرماتے ہیں کہ اس امر میں کوئی مانع نہیں ہے کہ حکم میں یہ ساری ہی چیزیں داخل ہوں۔