قَالَ سَلَٰمٌ عَلَيْكَ ۖ سَأَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّىٓ ۖ إِنَّهُۥ كَانَ بِى حَفِيًّا ٤٧
Qaala salaamun `alaika sa astaghfiru laka Rabbeee innahoo kaana bee hafiyyaa
ترجمہ (جالندھری)
ابراہیم نے سلام علیک کہا (اور کہا کہ) میں آپ کے لئے اپنے پروردگار سے بخشش مانگوں گا۔ بےشک وہ مجھ پر نہایت مہربان ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالَ﴾ إبراهيم: ﴿سَلاَمٌ عَلَيْكَ﴾ أي: سلمتَ من أن أُصيبكَ بمكروهٍ ﴿سَأَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّي﴾ سأسألُ اللهَ لكَ توبةً تنالُ بها المغفرةَ ﴿إِنَّهُ كَانَ بِي حَفِيًّا﴾ بليغًا في البرِّ واللُّطف.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کہا اچھا تم پر سلام ہو۱ ، میں تو اپنے پروردگار سے تمہاری بخشش کی دعا کرتا رہوں گا<br>۲، وه مجھ پر حد درجہ مہربان ہے.
حواشی
(1) یہ سلام تحیہ نہیں ہے جو ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو کرتا ہے بلکہ ترک مخاطب کا اظہار ہے جیسے «وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلامًا» (الفرقان:63)”جب بےعلم لوگ ان سے باتیں کرتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ سلام ہے“، اس میں اہل ایمان اور بندگان الٰہی کا طریقہ بتلایا گیا ہے۔(2) یہ اس وقت کہا جب حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو مشرک کے لئے مغفرت کی دعا کرنے کی ممانعت کا علم نہیں تھا، جب یہ علم ہوا تو آپ نے دعا کا سلسلہ موقوف کر دیا (التوبہ:114)