Qaala Rabbi annaa yakoonu lee ghulaamunw wa kaanatim ra atee aaqiranw wa qad balaghtu minal kibari `itiyyaa
ترجمہ (جالندھری)
انہوں نے کہا پروردگار میرے ہاں کس طرح لڑکا ہوگا۔ جس حال میں میری بیوی بانجھ ہے اور میں بڑھاپے کی انتہا کو پہنچ گیا ہوں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالَ رَبِّ أَنَّى﴾ أي: كيف، ومن أينَ ﴿يَكُونُ لِي غُلاَمٌ﴾ وليس لي ما أستحقُّ به ذلك ﴿وَكَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِرًا﴾ لا تلِدُ ﴿وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ عِتِيًّا﴾ بلغَتِ العتيَّ: وهو اليبسُ والصلابةُ في المفاصلِ من أجل الكِبَر.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
زکریا (علیہ السلام) کہنے لگے میرے رب! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوگا، جبکہ میری بیوی بانجھ اور میں خود بڑھاپے کے انتہائی ضعف کو پہنچ چکا ہوں.۱
حواشی
(1) عَاقِرٌ اس عورت کو بھی کہتے ہیں جو بڑھاپے کی وجہ سے اولاد جننے کی صلاحیت سے محروم ہو چکی ہو اور اس کو بھی کہتے ہیں جو شروع سے ہی بانجھ ہو۔
یہاں یہ دوسرے معنی میں ہی ہے۔
جو لکڑی سوکھ جائے، اسے عِتِيًّا کہتے ہیں۔
مراد بڑھاپے کا آخری درجہ ہے۔
جس میں ہڈیاں اکڑ جاتی ہیں۔
مطلب یہ ہے کہ میری بیوی تو جوانی سے ہی بانجھ ہے اور میں بڑھاپے کے آخری درجے پر پہنچ چکا ہوں، اب اولاد کیسے ممکن ہے؟ کہا جاتا ہے کہ حضرت زکریا (عليه السلام) کی اہلیہ کا نام اشاع بنت فاقود بن میل ہے یہ حضرت حنہ (والدہ مریم) کی بہن ہیں۔
لیکن زیادہ قول صحیح یہ لگتا ہے کہ اشاع بھی حضرت عمران کی دختر ہیں جو حضرت مریم کے والد تھے۔
یوں حضرت یٰحیٰی (عليه السلام) اور حضرت عیسیٰ (عليه السلام) آپس میں خالہ زاد بھائی ہیں۔
حدیث صحیح سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے (فتح القدیر)