وَكُلُّهُمْ ءَاتِيهِ يَوْمَ الْقِيَٰمَةِ فَرْدًا ٩٥
Wa kulluhum aateehi Yawmal Qiyaamati fardaa
ترجمہ (جالندھری)
اور سب قیامت کے دن اس کے سامنے اکیلے اکیلے حاضر ہوں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَكُلُّهُمْ آتِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَرْدًا﴾ وحيدًا من ماله وولدِه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ سارے کے سارے قیامت کے دن اکیلے اس کے پاس حاضر ہونے والے ہیں.۱
حواشی
(1) یعنی کوئی کسی کا مددگار نہیں ہوگا، نہ مال ہی وہاں کچھ کام آئے گا «يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوْنَ»(الشعراء : 88) ”اس دن نہ مال نفع دے گا، نہ بیٹے“، ہر شخص کو تنہا اپنا اپنا حساب دینا پڑے گا اور جن کی بابت انسان دنیا میں یہ سمجھتا ہے کہ یہ میرے وہاں حمائتی اور مددگار ہوں گے، وہاں سب غائب ہو جائیں گے۔
کوئی کسی کی مدد کے لئے حاضر نہیں ہوگا۔