قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ محمد

سورۃ محمد آیت ۳۰ کی تفسیر

Surah Muhammad Ayat 30 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَوْ نَشَآءُ لَأَرَيْنَٰكَهُمْ فَلَعَرَفْتَهُم بِسِيمَٰهُمْ ۚ وَلَتَعْرِفَنَّهُمْ فِى لَحْنِ الْقَوْلِ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَعْمَٰلَكُمْ ٣٠

Wa law nashaaa`u la-arainaakahum fala `araftahum bi seemaahum; wa lata`rifan nahum fee lahnil qawl; wallaahu ya`lamu a`maalakum

ترجمہ (جالندھری)

اور اگر ہم چاہتے تو وہ لوگ تم کو دکھا بھی دیتے اور تم ان کو ان کے چہروں ہی سے پہچان لیتے۔ اور تم انہیں (ان کے) انداز گفتگو ہی سے پہچان لو گے! اور خدا تمہارے اعمال سے واقف ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلَوْ نَشَاء لأَرَيْنَاكَهُمْ﴾ أي: لو أردنا، لدلَلْناكَ على المنافقين ﴿فَلَعَرَفْتَهُمْ بِسِيمَاهُمْ﴾ بعلامتِهم ﴿وَلَتَعْرِفَنَّهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِ﴾ فحواهُ.
المعنى: إنك تعرفُهم فيما يُعَرِّضُون به من تقبيحِ أمركَ وأمورِ المسلمين، فكان لا يتكلَّم عنده صلى الله عليه وسلم منافقٌ إلا عرفَه ﴿وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَعْمَالَكُم﴾ فيُجازيكم بها.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور اگر ہم چاہتے تو ان سب کو تجھے دکھا دیتے پس تو انہیں ان کے چہرے سے ہی پہچان لیتا۱ ، اور یقیناً تو انہیں ان کی بات کے ڈھب سے پہچان لے گا<br>۲، تمہارے سب کام اللہ کو معلوم ہیں.

حواشی

(1) یعنی ایک ایک شخص کی اس طرح نشان دہی کر دیتے کہ ہر منافق کو عیانا پہچان لیا جاتا۔ لیکن تمام منافقین کے لئے اللہ نے ایسا اس لئے نہیں کیا کہ یہ اللہ کی صفت ستاری کے خلاف ہے، وہ بالعموم پردہ پوشی فرماتا ہے، پردہ دری نہیں۔ دوسرا اس نے انسانوں کو ظاہر پر فیصلہ کرنےکا اور باطن کا معاملہ اللہ کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے۔
(2) البتہ ان کا لہجہ اور انداز گفتگو ہی ایسا ہوتا ہے جو ان کے باطن کا غماز ہوتا ہے، جس سے اسے پیغمبر تو ان کو یقیناً پہچان سکتا ہے۔ یہ عام مشاہدے میں آنے والی بات ہے، انسانوں کے دل میں جو کچھ ہوتا ہے، وہ اسے لاکھ چھپائے لیکن انسان کی گفتگو ، حرکات وسکنات اور بعض مخصوص کیفیات، اس کے دل کے راز کو آشکارا کر دیتی ہیں۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ