haaa antum haaa`ulaaa`i tud`awna litunfiqoo fee sabeelillaahi faminkum many yabkhalu wa many yabkhal fa innamaa yabkhalu `an nafsih; wallaahu Ghaniyyu wa antumul fuqaraaa`; wa in tatwal law yastabdil qawman ghairakum summa laa yakoonooo amsaalakum
ترجمہ (جالندھری)
دیکھو تم وہ لوگ ہو کہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو۔ تو تم میں ایسے شخص بھی ہیں جو بخل کرنے لگتے ہیں۔ اور جو بخل کرتا ہے اپنے آپ سے بخل کرتا ہے۔ اور خدا بےنیاز ہے اور تم محتاج۔ اور اگر تم منہ پھیرو گے تو وہ تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا اور وہ تمہاری طرح کے نہیں ہوں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿هَاأَنتُمْ هَؤُلاَء﴾ يعني: أنتم يا هؤلاء المخاطَبون ﴿تُدْعَوْنَ لِتُنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ ما فرضَ عليكم ﴿فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ﴾ بالزكاةِ المفروضةِ ﴿وَمَن يَبْخَلْ﴾ بالصدقةِ وبالزكاةِ المفروضةِ ﴿فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَفْسِهِ﴾ أي: عليها، المعنى: جزاءُ بُخله مختصٌّ به ﴿وَاللَّهُ الْغَنِيُّ﴾ عنكم وعن صدقتِكم ﴿وَأَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ وَإِنْ تَتَوَلَّوْا﴾ عن الطاعةِ ﴿يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ﴾ خيرًا منكم، وهم الأنصارُ ﴿ثُمَّ لاَ يَكُونُوا أَمْثَالَكُم﴾ في البخلِ والتولِّي ونحوِهما، بل يكونوا خيرًا منكم، وأطوعَ لله.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
خبردار! تم وه لوگ ہو کہ اللہ کی راه میں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو۱ ، تو تم میں سے بعض بخیلی کرنے لگتے ہیں اور جو بخل کرتا ہے وه تو دراصل اپنی جان سے بخیلی کرتا ہے<br>۲۔ اللہ تعالیٰ غنی ہے اور تم فقیر (اور محتاج) ہو<br>۳ اور اگر تم روگردان ہو جاؤ<br>۴ تو وه تمہارے بدلے تمہارے سوا اور لوگوں کو ﻻئے گا جو پھر تم جیسے نہ ہوں گے.<br>۵
حواشی
(1) یعنی کچھ حصہ زکوٰۃ کے طور پر اور کچھ اللہ کے راستے میں خرچ کرو۔(2) یعنی اپنے ہی نفس کو انفاق فی سبیل اللہ کے اجر سے محروم رکھتا ہے۔
(3) یعنی اللہ تمہیں خرچ کرنے کی ترغیب اس لئے نہیں دیتا کہ وہ تمہارے مال کا ضرورت مند ہے۔ نہیں، وہ تو غنی ہے، بے نیاز ہے، وہ تو تمہارے ہی فائدے کے لئے تمہیں یہ حکم دیتا ہے کہ اس سے ایک تو تمہارے اپنےنفسوں کا تزکیہ ہو۔ دوسرے، تمہارے ضرورت مندوں کی حاجتیں پوری ہوں۔ تیسرے، تم دشمن پر غالب اور برتر رہو۔ اس لئے اللہ کی رحمت اور مدد کے محتاج تم ہو نہ کہ اللہ تمہارا محتاج ہے۔
(4) یعنی اسلام سے کفر کی طرف پھر جاؤ۔
(5) بلکہ تم سے زیادہ اللہ اور رسول کے اطاعت گزار اور اللہ کی راہ میں خوب خرچ کرنے والےہوں گے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) سے اس کی بابت پوچھا گیا تو آپ (صلى الله عليه وسلم) نےحضرت سلمان فارسی (رضي الله عنه) کےکندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا اس سے مراد یہ اور اس کی قوم ہے۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر ایمان ثریا (ستارے) کے ساتھ بھی لٹکا ہوا ہو تو اس کو فارس کے کچھ لوگ حاصل کر لیں گے۔ (الترمذي، ذكره الألباني في الصحيحة 3 / 14)۔