هُوَ الَّذِى جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ ذَلُولًا فَامْشُوا۟ فِى مَنَاكِبِهَا وَكُلُوا۟ مِن رِّزْقِهِۦ ۖ وَإِلَيْهِ النُّشُورُ ١٥
Huwal lazee ja`ala lakumul arda zaloolan famshoo fee manaakibihaa wa kuloo mir rizqihee wa ilaihin nushoor
ترجمہ (جالندھری)
وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کیا تو اس کی راہوں میں چلو پھرو اور خدا کا (دیا ہو) رزق کھاؤ اور تم کو اسی کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الأَرْضَ ذَلُولاً﴾ مذلَّلةً لينةً ﴿فَامْشُوا فِي مَنَاكِبِهَا﴾ جوانبها ﴿وَكُلُوا مِنْ رِزْقِهِ﴾ الذي خلقَه لكم، أمرُ إباحة ﴿وَإِلَيْهِ النُّشُور﴾ المرجع.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
وه ذات جس نے تمہارے لیے زمین کو پست ومطیع کردیا۱ تاکہ تم اس کی راہوں میں چلتے پھرتے رہو<br>۲ اور اللہ کی روزیاں کھاؤ (پیو<br>۳) اسی کی طرف (تمہیں) جی کر اٹھ کھڑا ہونا ہے.
حواشی
(1) ذلول کے معنی مطیع۔ یعنی زمین کو تمہارے لیے نرم اور آسان کر دیا اس کو اسی طرح سخت نہیں بنایا کہ تمہارا اس پر آباد ہونا اور چلنا پھرنا مشکل ہوجاتا۔(2) مناکب منکب کی جمع ہے ۔جانب یہاں اس سے مراد اس کے راستے اور اطراف و جوانب ہیں۔ امر اباحت کے لئے ہے، یعنی اس کے راستوں میں چلو۔
(3) یعنی زمین کی پیداوار سے کھاؤ پیو۔