ثُمَّ أَنشَأْنَا مِنۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا ءَاخَرِينَ ٣١
Summaa anshaana mim ba`dihim qarnan aakhareen
ترجمہ (جالندھری)
پھر ان کے بعد ہم نے ایک اور جماعت پیدا کی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ثُمَّ أَنشَأْنَا مِن بَعْدِهِمْ﴾ من بعد إهلاكِ قومِ نوحٍ ﴿قَرْنًا آخَرِين﴾ يعني: قومَ عاد.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان کے بعد ہم نے اور بھی امت پیدا کی.۱
حواشی
(1) اکثر مفسرین کے نزدیک قوم نوح کے بعد، جس قوم کو اللہ نے پیدا فرمایا اور ان میں رسول بھیجا، وہ قوم عاد ہے کیونکہ اکثر مقامات پر قوم نوح کے جانشین کے طور پر عاد ہی کا ذکر کیا گیا ہے۔
بعض کے نزدیک یہ قوم ثمود ہے کیونکہ آگے چل کر ان کی ہلاکت کے ذکر میں کہا گیا کہ زبردست چیخ نے ان کو پکڑ لیا، اور یہ عذاب قوم ثمود پر آیا تھا۔
بعض کے نزدیک یہ حضرت شعیب (عليه السلام) کی قوم اہل میں ہیں کہ ان کی ہلاکت بھی چیخ کے ذریعے سے ہوئی تھی۔