Izaa jaaa`akal munaafiqoona qaaloo nashhadu innaka la rasoolul laah; wallaahu ya`lamu innaka la rasooluhoo wallaahu yashhadu innal munaafiqeena lakaaziboon
ترجمہ (جالندھری)
(اے محمدﷺ) جب منافق لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو (از راہ نفاق) کہتے ہیں کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ آپ بےشک خدا کے پیغمبر ہیں اور خدا جانتا ہے کہ درحقیقت تم اس کے پیغمبر ہو لیکن خدا ظاہر کئے دیتا ہے کہ منافق (دل سے اعتقاد نہ رکھنے کے لحاظ سے) جھوٹے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِذَا جَاءكَ الْمُنَافِقُونَ﴾ يعني: عبد الله بنَ أُبيٍّ وأصحابَه ﴿قَالُوا﴾ بألسنتهم دون قلوبهم: ﴿نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ﴾ كانوا يقولونَ بألسنتِهم ما ليس في قلوبهم، فلذلك كذَّبهم الله بقوله: ﴿وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَكَاذِبُون﴾ فيما يُضمرون من تكذيبِك، وكان صلى الله عليه وسلم يقبلُ من المنافقين ظاهرَ الإسلام.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تیرے پاس جب منافق آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم اس بات کے گواه ہیں کہ بیشک آپ اللہ کے رسول ہیں۱ ، اور اللہ جانتا ہے کہ یقیناً آپ اس کے رسول ہیں<br>۲۔ اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق قطعاً جھوٹے ہیں.<br>۳
حواشی
(1) منافقین سے مراد عبداللہ بن ابی اور اس کے ساتھی ہیں۔ یہ جب نبی (صلى الله عليه وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوتے تو قسمیں کھا کھا کر کہتے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔(2) یہ جملہ معترضہ ہے جو مضمون ماقبل کی تاکید کے لیے ہے جس کا اظہار منافقین بطور منافق کے کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ تو ویسے ہی زبان سے کہتے ہیں، ان کے دل اس یقین سے خالی ہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) واقعی اللہ کے رسول ہیں۔
(3) اس بات میں کہ وہ دل سے آپ (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت کی گواہی دیتے ہیں۔ یعنی دل سے گواہی نہیں دیتے صرف زبان سے دھوکہ دینے کے لیے اظہار کرتے ہیں۔